سیکیورٹی خدشات، ضلع خیبر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ

پشاور (قدرت روزنامہ)انتہائی لیول کےتھریٹ الرٹ کے باعث ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے .

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے اعلامیہ جاری کردیا ہے، اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور تھریٹ الرٹ کے پیش نظر ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے، ضلع بھر میں غیر قانونی اجتماع،پانچ سے زائد افراد کے ایک ساتھ اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے،دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے،دفعہ 144 کا نفاذ 09 اکتوبر سے ہوگا جو کہ 7 نومبر تک 30 دنوں کیلئے برقرار رہیگا .

. .

متعلقہ خبریں