معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے لئے کئے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اقدمات سے مہنگائی میں بھی کمی آگئی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے اور اس میں مزیدکمی ہوگی۔
محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ سٹیٹ بینک نے 2025 تک 5 یا 6 فیصد مہنگائی کی شرح میں کمی کا تخمینہ لگایا تھا لیکن اب مہنگائی کی شرح 6.9 فیصد پر آگئی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی مزید کم ہوگی، جب سٹیٹ بینک اور مانیٹری پالیسی کے کمیٹی کے اجلاس ہوں گے تو پالیسی ریٹ بتدریج نیچے آئے گا۔
محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے دو تین ہفتوں میں حکومت نے درآمدات میں کمی کی ہے تاکہ ریٹس میں کمی ہوسکے، اس سے شرح سود میں کمی آئی ہے اور مزید کمی آتی جائے گی۔
وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ جب بھی ہمیں احتجاج کیلئے شہروں اور دکانوں کو بند کرنا پڑتا ہے تو اس کے سنگین نتائج مرتب ہوتے ہیں، اس میں انسانی جانوں کے نقصان پر دکھ ہوتا ہے۔
محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ان مظاہروں سے ملک کی معیشت بھی متاثر ہوتی ہے، ہمارے اکنامک ونگ کے مطابق یہ مظاہرے ہماری معیشت کا ناقابل یقین حد تک نقصان کردیتے ہیں، ہم بڑی محنت کرکے ملک میں معاشی استحکام لے کر آئے ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ ہم یہ احتجاج عوام اور ملک کیلئے کررہے ہیں، تو آپ لوگوں کو یہ سوچنا پڑے گا کہ یہ ہماری معیشت کا کیا نقصان کرتے ہیں۔

Recent Posts

مادھوری کے حسن کا جادو، اجے دیوگن نے پہلی ملاقات پر اپنا چہرہ جلا دیا

ممبئی)(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر اجے دیوگن نے انکشاف کیا ہے…

20 mins ago

سیکیورٹی خدشات، ضلع خیبر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ

پشاور (قدرت روزنامہ)انتہائی لیول کےتھریٹ الرٹ کے باعث ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ…

32 mins ago

زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

53 mins ago

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

2 hours ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

2 hours ago

قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کو بہتر اور ریسکیو سروسزکو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قدرتی آفات سے آگاہی کے قومی دن پر…

3 hours ago