تائیوان میں بلند و بالا عمارت میں آتش زدگی، ہلاکتیں46ہوگئیں

تائی پی(قدرت روزنامہ) جنوبی تائیوان میں ایک تیرہ منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ نے مکینوں پر قیامت ڈھا دی . کم از کم چھیالیس افراد کی موت کی وجہ بننے والی یہ آگ جمعرات کی صبح تقریبا تین بجے لگی .

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ انتہائی شدید آگ جس عمارت میں لگی، وہ جنوبی تائیوان کے شہر کا سِینگ میں واقع ایک کثیر المنزلہ عمارت تھی . آگ بجھانے والے عملے نے اس آگ پر کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد قابو پایا . مقامی فائر بریگیڈ محکمے نے بھی اس اتش زدگی کو انتہائی خوفناک قرار دیا . بتایا گیا کہ اس آگ سے تیرہ منزلہ عمارت کی کئی درمیانی منزلیں تقریبا پوری طرح جل گئیں، جس کے بعد صرف ان کا تعمیراتی ڈھانچہ ہی باقی بچا . آخری خبریں آنے تک یہ آگ بجھائی جا چکی تھی اور اس واقعے میں جل کر ہلاک یا زخمی ہو جانے والوں کی تلاش کا کام بھی تقریبا مکمل ہو چکا تھا . کا سِینگ کی شہری انتظامیہ اور پولیس نے آگ لگنے کے واقعے کی وجوہات جاننے کی تفتیش شروع کر دی ہے . اس آگ نے عمات کی ساتویں سے لے کر گیارہویں منزل تک موجود تمام انسانوں کو جلا کر راکھ کر دیا . جو زندہ بچے، وہ بھی بری طرح جھلسے ہوئے تھے . ہلاک شدگان اور زخمیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے . . .

متعلقہ خبریں