تائیوان میں بلند و بالا عمارت میں آتش زدگی، ہلاکتیں46ہوگئیں

تائی پی(قدرت روزنامہ) جنوبی تائیوان میں ایک تیرہ منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ نے مکینوں پر قیامت ڈھا دی۔ کم از کم چھیالیس افراد کی موت کی وجہ بننے والی یہ آگ جمعرات کی صبح تقریبا تین بجے لگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ انتہائی شدید آگ جس عمارت میں لگی، وہ جنوبی تائیوان کے شہر کا سِینگ میں واقع ایک کثیر المنزلہ عمارت تھی۔
آگ بجھانے والے عملے نے اس آگ پر کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد قابو پایا۔مقامی فائر بریگیڈ محکمے نے بھی اس اتش زدگی کو انتہائی خوفناک قرار دیا۔

بتایا گیا کہ اس آگ سے تیرہ منزلہ عمارت کی کئی درمیانی منزلیں تقریبا پوری طرح جل گئیں، جس کے بعد صرف ان کا تعمیراتی ڈھانچہ ہی باقی بچا۔آخری خبریں آنے تک یہ آگ بجھائی جا چکی تھی اور اس واقعے میں جل کر ہلاک یا زخمی ہو جانے والوں کی تلاش کا کام بھی تقریبا مکمل ہو چکا تھا۔

کا سِینگ کی شہری انتظامیہ اور پولیس نے آگ لگنے کے واقعے کی وجوہات جاننے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس آگ نے عمات کی ساتویں سے لے کر گیارہویں منزل تک موجود تمام انسانوں کو جلا کر راکھ کر دیا۔ جو زندہ بچے، وہ بھی بری طرح جھلسے ہوئے تھے۔ ہلاک شدگان اور زخمیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

Recent Posts

معروف بھارتی اداکارہ اپنے پڑوسیوں کیخلاف شکایت لے کر پولیس کے پاس پہنچ گئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ روزلین خان نے حال ہی میں پولیس تھانے میں اپنی…

2 mins ago

وزیراعلی کے پی سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلی خیبر پختون خوا علی امین…

7 mins ago

بالی ووڈ میں انٹری کے بعد ہونیوالی تنقید پر بالآخر عالیہ بھٹ بھی بول پریں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ…

7 mins ago

علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت قافلہ لاہور جلسے کیلئے پشاور سے روانہ ، ڈنڈا بردار کارکنان بھی شامل

پشاور(قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لیے علی گنڈاپور کی قیادت…

17 mins ago

اسلام آباد لاہور موٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد لاہورموٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی اسلام آباد سے…

25 mins ago

علی امین گنڈاپور کی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ضمانت کی درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور…

28 mins ago