پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کے کسی اجتماع یا مظاہرے میں شرکت پر پابندی عائد


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کو کسی بھی اجتماع یا مظاہرے میں شرکت سے روک دیا اور پابندی عائد کردی ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کے لیے ایک بار پھر سرکلر جاری کردیا۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کوئی رکن قومی اسمبلی و سینیٹ کسی اجتماع، مظاہرے، ریلی اور احتجاج میں تاحکم ثانی شرکت نہ کرے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کو خدشہ ہے کہ حکومت آئینی ترمیم کے لیے اپنے نمبر پورے کرنے کی خاطر ان کے اراکین کے ساتھ زور زبردستی کرسکتی ہے۔
آج ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ حکومت کو ہمارے اراکین ہاتھ نہیں آئیں گے۔
انہوں نے کہاکہ جب آئینی ترمیم پیش ہوگی تو حکومت کے اپنے اراکین اس کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے۔ ’پنجاب اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کا موقف ہے کہ وہ اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے‘۔

Recent Posts

حکومت کا اضافی بجلی کے استعمال پر فی یونٹ 26 روپے تک ریلیف کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاورڈویژن نے بجلی سہولت پیکیج کا اعلان کردیا، جس کے تحت سردیوں…

1 min ago

جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے 4جوان آبائی علاقوں میں سپرد خاک

  راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) ضلع جنوبی وزیرستان میں فتنة الخوراج کے ساتھ فائرنگ…

9 mins ago

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ

لاہور(قدرت روزنامہ)قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے۔100 سے…

14 mins ago

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر…

40 mins ago

خضدار میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس…

51 mins ago

سموگ کی صورتحال، حکومت نےپابندیاں مزید سخت کرنے کا عندیہ دے دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت نے سموگ سے متعلق پابندیاں مزید سخت کرنے کا عندیہ دے…

55 mins ago