اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہندوستان کی اسٹار جمناسٹ دیپا کرماکر نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے سب کو حیران کر دیا۔
31 سالہ دیپا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’ایکس‘ پر ایک طویل پوسٹ شیئر کر کے اس بات کی اطلاع دی۔
اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ یہ فیصلہ ان کے لیے کافی مشکل تھا اور انہوں نے خاصے غور و خوض کے بعد زندگی کا یہ اہم فیصلہ کیا۔
دیپا نے اس پوسٹ میں ریٹائرمنٹ کی وجہ بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی جسمانی قوت پہلے جیسی نہیں رہی اور ایسے میں مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس کھیل کو خیرباد کہا جائے۔
انہں نے کہا کہ کبھی کبھی ہمارا جسم بتاتا ہے کہ آرام کا وقت آ گیا ہے، لیکن دل پھر بھی نہیں مانتا۔ ان کا دل کھیل کو خیر باد کہنے کو تیار نہیں لیکن ان کا جسم جواب دے رہا ہے اس لیے انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
دیپا کرماکر نے اپنے پوسٹ میں بچپن کے لمحات کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے وہ 5 سال کی دیپا یاد آ رہی ہے جس کو بولا گیا تھا کہ فلیٹ فیٹ (چپٹے تلوے) کی وجہ سے وہ کبھی جمناسٹ نہیں بن سکتی۔
انہوں نے کہا کہ آج مجھے اپنی کامیابیوں کو دیکھ کر بہت فخر محسوس ہوتا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ میری آخری جیت ایشین جمناسٹک چمپئن شپ تاشقند ایک ٹرننگ پوائنٹ تھی۔
واضح رہے کہ دیپا کرماکر ہندوستان کے لیے کئی میڈل جیت چکی ہیں۔ انہوں نے ایشین چمپئن شپ 2024 میں گولڈ جیتا تھا۔ اس سے قبل سال 2015 میں برانز میڈل جیتا تھا۔ دیپا کامن ویلتھ گیمس 2014 میں بھی برانز میڈل جیت چکی ہیں۔ سال 2018 کے ورلڈ کپ میں گولڈ کے ساتھ ساتھ برانز بھی انہوں نے اپنے نام کیا تھا۔ وہ اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی بھارتی خاتون جمناسٹ بھی ہیں۔
کراچی (قدرت روزنامہ )اداکارہ سارہ خان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے شوہروں کو خوش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاورڈویژن نے بجلی سہولت پیکیج کا اعلان کردیا، جس کے تحت سردیوں…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) ضلع جنوبی وزیرستان میں فتنة الخوراج کے ساتھ فائرنگ…
لاہور(قدرت روزنامہ)قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے۔100 سے…
کراچی (قدرت روزنامہ) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر…