جامعہ کراچی: ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی منظوری، سینیڈیکیٹ کے 3 اراکین کی مخالفت


کراچی (قدرت روزنامہ)جامعہ کراچی نے معروف اسکالر و مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی منظوری دے دی۔
اعزازی ڈگری دینے کی باقاعدہ منظوری یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کے اجلاس میں دی گئی، تاہم 3 اراکین نے اس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مخالفت کی۔
مخالفت کرنے والے تینوں اراکین جامعہ کراچی میں حکومت سندھ کی جانب سے نامزد ہیں۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کے سلسلے میں خط یکم اکتوبر کو گورنر سیکریٹریٹ سے موصول ہوا۔
سنڈیکیٹ نے اکثریتی رائے سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی منظوری دی۔
مخالفت کرنے والوں میں ممبر سندھ اسمبلی و رکن سنڈیکٹ سعدیہ جاوید، شاہدہ رحمانی اور صاحبزادہ معظم قریشی شامل ہیں۔
مخالفت کرنے والے اراکین نے خواتین کے حوالے سے ڈاکٹر ذاکر کی رائے سے اختلاف کیا۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی باقاعدہ سفارش جامعات کے چانسلر کامران ٹیسوری نے کی تھی۔
واضح رہے کہ معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں پاکستان میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت کررہے ہیں اور لیکچر دے رہے ہیں۔

Recent Posts

امریکی ریاست فلوریڈا کو صدی کے طاقتور ترین سمندری طوفان ملٹن کا خطرہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی ریاست فلوریڈا کو صدی کے طاقت ور ترین سمندری طوفان ملٹن…

5 mins ago

امریکا کی کراچی ائیرپورٹ کے قریب دہشتگرد حملے کی مذمت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کراچی ائیرپورٹ کے قریب…

17 mins ago

کے پی: رواں برس دہشتگردی کے 497 واقعات رونما ہوئے، سی ٹی ڈی کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے 27 اضلاع میں رواں سال اب تک دہشتگردی کے 497…

28 mins ago

اسلام آباد: پی ٹی آئی احتجاج میں 24 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے نقصانات ہوئے: پولیس رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

37 mins ago

علی امین گنڈاپور کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا، پی ٹی آئی کو نہ روکتے تو یہ دھرنا دے کر بیٹھ جاتے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین…

1 hour ago

حکومت کے ساتھ مل کر معاشی استحکام کے لیے کوششیں کررہے ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ…

1 hour ago