اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا میں اہم ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے لیے وفاق سے وسائل مانگ لیے۔
چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ وفاق بلٹ بروف گاڑیوں کی فراہمی کے لیے وسائل فراہم کرے۔
وزیراعلیٰ نے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے لیے درکار گاڑیوں کی فوری خریداری کا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے متعلقہ حکام کو مراسلہ ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضرورت پڑنے پر چینی باشندوں کی نقل و حرکت کے لیے صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر سمیت کرائے پر ہیلی کاپٹر حاصل کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی صوبائی حکومت کے لیے انتہائی اہم ہے، اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
اجلاس میں کراچی میں چینی انجینیئرز کے قافلے پر دہشتگرد حملے کے تناظر میں خیبرپختونخوا میں کام کرنے والے چینی باشندوں اور دیگر غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
صوبے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غوروخوص اور اہم فیصلے کیے گئے۔
متعلقہ حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ کو صوبے میں کام کرنے والے چینی باشندوں کے لیے سیکیورٹی انتظامات، مسائل اور درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس…
لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت نے سموگ سے متعلق پابندیاں مزید سخت کرنے کا عندیہ دے…
لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور میں سموگ کی بگڑتی صورتحال پر محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے11…
نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز کے بولڈ سین پر سوشل میڈیا پر…
من گھڑت اور بے بنیاد شکایات کنندگان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم…
الیکشن کمشنر کے متعصبانہ رویے نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،…