اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ احتجاج اور ہڑتالوں سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے، حالیہ احتجاج کی وجہ سے اسلام آباد کے 8 لاکھ لوگ متاثر ہوئے۔
اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہڑتال کی وجہ سے ایک دن ملک بند ہو تو معیشت کو 190 ارب روپے کا نقصان پہنچتا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ بڑی محنت سے معیشت کو مستحکم کیا، آنے والے دنوں میں شرح سود اور مہنگائی میں مزید کمی آئےگی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے اقدامات کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں، آنے والے دنوں میں شرح سود میں مزید کمی آئے گی۔
انہوں نے کہاکہ جو لوگ ہڑتال کی کال دیتے ہیں ان کو بھی سوچنا چاہیے، اور بات چیت سے مسئلے کا حل نکالنا چاہیے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی کال پر پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاج کیا اور اس دوران 3 روز تک راستوں کی بندش کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کےساتھ قرض معاہدے میں…
کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)یوٹیوب میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو اس پلیٹ…
کراچی (قدرت روزنامہ )اداکارہ سارہ خان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے شوہروں کو خوش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاورڈویژن نے بجلی سہولت پیکیج کا اعلان کردیا، جس کے تحت سردیوں…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) ضلع جنوبی وزیرستان میں فتنة الخوراج کے ساتھ فائرنگ…