امریکا کی کراچی ائیرپورٹ کے قریب دہشتگرد حملے کی مذمت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کراچی ائیرپورٹ کے قریب دہشتگرد حملے کی مذمت کردی۔
واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی ترجمان نے کراچی ائیرپورٹ کے قریب ہونے والے دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ گہرے دکھ اور متاثرہ افراد کیلئے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
امریکی ترجمان نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آزادی اظہار اور پر امن اجتماع کی حمایت کرتے ہیں۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ مظاہرین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پرامن طریقے سے مظاہرہ کریں، تشدد سے باز رہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام سے انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے احترام کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قوانین، آئین کے احترام کو یقینی بنایا جائے۔
خیال رہے کہ 6 اکتوبر کی شب کراچی ائیرپورٹ کے قریبغیر ملکیوں کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں دو چینی شہریوں سمیت تین افراد ہلاک ہوئےجبکہ ایک خاتون، پولیس اور رینجرز اہلکاروں سمیت17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
تفتیشی ذرائع کابتانا تھا کہ کار سوارخودکش حملہ آور قافلےکے نکلنےکا انتظارکررہا تھا اور قافلہ پہنچتے ہی کارسوار نے اپنی گاڑی غیر ملکیوں کی گاڑی سے ٹکرادی جبکہ کار میں ممکنہ طورپربارود تھاجس سےگاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکےکے بعد غیرملکیوں کی ایک گاڑی ریورس کرکے محفوظ کرنےکی کوشش کی گئی مگر دھماکے میں بھاری بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا جس سےگاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

Recent Posts

بھارت کیخلاف سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا جھٹکا لگ گیا

آکلینڈ(قدرت روزنامہ ) نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کیم ولیمسن دورہ بھارت سے قبل انجری…

1 min ago

25 اکتوبر تک آئینی ترمیم نہ ضروری ہے نہ مجبوری ہے: بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت…

4 mins ago

بلوچستان بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، کئی افسران کے تبادلے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد سیکرٹریز کے تبادلے کردیئے گئے حکومت بلوچستان محکمہ ایس اینڈ جی…

17 mins ago

بلوچستان، 29ہزار زرعی ٹیوب ویل کو سولر پر منتقلی کا منصوبے پر عمل درآمد نہ ہوسکا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 29ہزار زرعی ٹیوب ویل کو سولر پر منتقلی کا منصوبے پر عمل…

28 mins ago

لورالائی میں ٹریفک حادثہ ، ایک شخص جاں بحق

لورالائی(قدرت روزنامہ)لورالائی کوئٹہ روڈ سرکی جنگل کے مقام پر دو موٹرسائیکلوں آپس میں ٹکرانے سے…

41 mins ago

ماہ رنگ بلوچ کو بیرون ملک جانے سے روکنے اور ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہیں ،بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز کے مذمتی بیان میں گیا کہ گزشتہ…

52 mins ago