حکومت بچوں کو Oxford بھیج رہی ہے، دشمن ان کو خود کش بنا رہے ہیں، سرفراز بگٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی باگ ڈور جب نوجوانوں کے ہاتھ میں آئے گی تو بہت بہتری آئے گی۔سرفراز بگٹی نے گرلز کالج جناح ٹاو¿ن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہائی جین کٹس کے پروجیکٹ کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، بلوچستان میں 30 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں جو ایک بڑا چیلنج ہے، بلوچستان میں اساتذہ کی 16 ہزار اسامیاں خالی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک الف سے انار اور ب سے بکری پڑھا رہے ہیں کوالٹی ایجوکیشن کی ضرورت ہے معیاری تعلیم تو بہت دور کی بات ہے ہم بچوں کو اسکولوں میں لانے کا تو بندوبست کر لیں بلوچستان میں 12 سال سے بند اسکول اب کھولے ہیں۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کینیڈا میں موجود ڈاکٹر بلوچستان سے اپنی تنخواہ لے رہا ہے، 12، 12سال سے اساتذہ اور ڈاکٹرز ڈیوٹیاں نہیں دے رہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کی خواتین اپنا لوہا منوا رہی ہیں۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ سازش کے تحت ناراض نوجوانوں کو ریاست کے خلاف کیا جا رہا ہے، حکومت بچوں کو ہاروڈ اور آکسفورڈ بھجوا رہی ہے، ملک دشمن ان کو خود کش بنا رہے ہیں۔ا±نہوں نے کہا کہ ملازمتوں میں میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، اساتذہ کو 18 ماہ کے لیے بھرتی کیا جا رہا ہے، جو بھی سرکاری ملازم ہو گا اسے ڈیوٹی دینا ہو گی۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کو باہر سے آ کر کسی نے خراب نہیں کیا بلکہ اس میں اپنے لوگ ہی ملوث تھے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

4 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

4 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago