کوئٹہ، واٹر ٹینکر چلانے والے کم عمر ڈرائیوروں پر پابندی عائد


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ میں واٹر ٹینکر چلانے والے کم عمر ڈرائیوروں پر پابندی عائد کردی۔اس حوالے سے ایڈیشنل دپٹی کمشنر(جنرل)کوئٹہ محمد انور کاکڑ کی زیر صدارت کوئٹہ میں واٹر ٹینکر یونین کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کم عمر ڈرائیور جوکہ واٹر ٹینکر چلاتے ان پر پورے کوئٹہ میں پابندی عائد کردی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد انور کاکڑ نے کہا کہ ہائے روز کوئٹہ میں واٹر ٹینکر کی وجہ سے اکثر ایکسیڈنٹ ہوتے ہیں جوکہ پورے کوئٹہ کے لیے باعث تشویشناک ہے۔بعض افراد یونین سے این او سی حاصل کرکے بچوں کو ٹینکر چلانے کے لیے دیتے ہیں جوکہ انتہائی غیر قانونی اور غیرانسانی عمل ہے۔ اس دوران تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کم عمر ٹریکٹر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کرکے ٹینکر بند اور مالک کو گرفتار کریں اور جس واٹر سپلائی سے پانی لے جاتے ہیں اسے بھی سیل کریں۔ اس خلاف ورزی پر یونین کے نمائندوں کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائےتاکہ کوئٹہ میں شہریوں کو مزیدحادثات سے بچایا جاسکے۔

Recent Posts

خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…

5 mins ago

کیا عام پاکستانی کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی رسائی کے لیے وی پی این رجسٹریشن کروانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…

11 mins ago

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

17 mins ago

اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…

22 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

31 mins ago

پنجاب میں اسموگ کا سب سے بڑا ذمے دار کون، سرکاری رپورٹ میں سابقہ مفروضے غلط قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…

38 mins ago