کراچی: منگھوپیر کی رہائشی کالونی میں پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے منگھوپیر خیرآباد گلشن حدید میں پولیس مقابلے کے دوران 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، علاقے کی ناکہ بندی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5ڈاکو ہلاک ہوئے۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی نے بتایا کہ منگھوپیر کے علاقے میں سرچ آپریشن جاری تھا کہ اس دوران خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ 2 موٹرسائیکلوں پر ڈاکو علاقے میں موجود ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ علاقے کی ناکہ بندی اور سرچ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی، تو تبادلے میں 5ڈاکو ہلاک ہوئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔
طارق مستوئی نے بتایا کہ علاقہ مکین ڈاکوؤں کے گینگ سے کئی روز سے پریشان تھے، علاقہ مکینوں کے ساتھ مل کر آپریشن کیا گیا، خیرآباد کے علاقے میں ڈاکو داخل ہوئے تو پولیس نے گھیرلیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔ ہلاک ہونے والے 5ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
واضح رہے پولیس نے خفیہ اطلاع پر علاقہ مکینوں کے ساتھ مل کر آپریشن کیا، علاقہ مکین کئی روز سے پریشان تھے اور پولیس کو ان کی کارروائیوں کا علم تھا کیونکہ ڈاکوؤں کا گروہ علاقے میں متعدد گھر لوٹ چکا ہے۔

Recent Posts

پاک فوج نے افغان فورسز کی جارحیت کی کوشش ناکام بنا دی، افغانستان کو بھاری نقصان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کی جانب سے پاک افغان باڈر نوشکی غزنالی سیکٹر میں افغان…

1 min ago

’حبا بخاری میری دوائی کھانے کے بعد ماں بننے کے قابل ہوئیں‘ حکیم شہزاد کا حیران کن دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے دعویٰ کیا ہے…

9 mins ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈساز تیزی؛ انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے…

11 mins ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے معروف پاکستانی یوٹیوبر…

14 mins ago

نیب نے کرپشن سکینڈل میں چوہدری پرویزالٰہی اور دیگر ملزمان سے بھاری رقم ریکور کر لی

لاہور (قدرت روزنامہ )نیب نے کرپشن اسکینڈل میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی…

18 mins ago

بھارتی اداکارہ وانی کپور کیساتھ فلم کرنے پر مشی خان کی فواد خان پر تنقید

کراچی (قدرت روزنامہ) ماضی کی معروف پاکستانی اداکارہ مشی خان نے بھارتی اداکارہ وانی کپور…

23 mins ago