گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم شام یا رات میں خضدار، بارکھان اورگرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم بعد از دوپہر مری، گلیات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ بارش ہونے کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

Recent Posts

’حبا بخاری میری دوائی کھانے کے بعد ماں بننے کے قابل ہوئیں‘ حکیم شہزاد کا حیران کن دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے دعویٰ کیا ہے…

5 mins ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈساز تیزی؛ انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے…

8 mins ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے معروف پاکستانی یوٹیوبر…

11 mins ago

نیب نے کرپشن سکینڈل میں چوہدری پرویزالٰہی اور دیگر ملزمان سے بھاری رقم ریکور کر لی

لاہور (قدرت روزنامہ )نیب نے کرپشن اسکینڈل میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی…

15 mins ago

بھارتی اداکارہ وانی کپور کیساتھ فلم کرنے پر مشی خان کی فواد خان پر تنقید

کراچی (قدرت روزنامہ) ماضی کی معروف پاکستانی اداکارہ مشی خان نے بھارتی اداکارہ وانی کپور…

19 mins ago

چینی کی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) شوگر ایڈوائزری بورڈ نے چینی کی قیمتوں کو کنٹرول رکھنے کے…

25 mins ago