کیا شان شاہد اداکارہ ریما خان سے شادی کرنا چاہتے تھے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شان شاہد اور ریما خان ماضی میں کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ مداحوں کی جانب سے اس آن اسکرین جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا تھا۔ آن اسکرین پسند کی جانے والی اس جوڑی کے حوالے سے ماضی میں یہ دعویٰ بھی کیا جاتا رہا کہ ان کے آپس میں رومانوی تعلقات تھے۔ اس لیے مداحوں میں یہ سوال بھی زیر بحث رہا کہ کیا شان نے کبھی ریما سے شادی کے بارے میں سوچا؟
حال ہی میں شان نے سماء ٹی وی کے شو ’کافی ود سماء‘ میں شرکت کی جس میں شان سے سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے کبھی ریما خان سے شادی کرنے کا سوچا تھا۔ اس سوال کے جواب میں شان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریما کے ساتھ کیرئیر کا آغاز فلم ’بلندی‘ سے کیا۔ جب ریما سے ملے تو اس وقت وہ 16 سال کے تھے۔
شان شاہد نے مزید کہا کہ 16سال کی عمر میں انہوں نے کبھی شادی کرنے کا نہیں سوچا۔ اس وقت آپ صرف نئے لوگوں سے ملتے ہیں، دنیا کو تلاش کرتے ہیں اور کام پر توجہ دیتے ہیں لیکن آپ شادی کے بارے میں نہیں سوچتے کیونکہ کیرئیر کے ابتدائی سالوں میں کبھی بھی شادی آپ کا منصوبہ نہیں ہوتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسکرین پر ہم رومانس کرتے ہیں، ہم ایک ساتھ گھومتے ہیں اور ایک دوسرے سے محبت کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ اس لیے لوگ اسکرین پر جو کچھ دیکھتے ہیں اس کی وجہ سے وہ مختلف انداز میں سوچتے ہیں۔ شان شاہد نے اداکارہ ریما خان کو پاکستان واپس آنے اور کام شروع کرنے کا مشورہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ریما نے کیسے فیصلہ کیا کہ وہ اب ریٹائر ہو چکی ہیں۔ وہ ایک شاندار اداکارہ ہیں اور انہیں کام کرنا چاہیے۔
شان نے کہا کہ جن لوگوں کو اداکاری کا جنون ہے وہ زیادہ کام کریں۔ ہر عمر کے لیے کردار ہوتے ہیں۔ اس لیے ریما کو بھی پاکستان واپس آنا چاہیے کیونکہ انڈسٹری کو ان کی ضرورت ہے۔ شان شاہد اپنے پہلے پراجیکٹ بلندی میں ریما خان کے ساتھ آن اسکرین جوڑی کے لیے کافی مقبول ہوئے تھے اور ان کی فلم نکاح بھی بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔ ان کی دیگر قابل ذکر فلموں میں وار، خدا کے لیے، مجاجن، سنگم اور ضرار شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ریما خان نے 2011 میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کی، جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

6 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

6 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

7 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

7 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

7 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

8 hours ago