سندھ میں فروٹ، آئل سیڈ اور سبزیوں کے بیج تیار کرنے کا فیصلہ، نئی ایپ بھی تیار


کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ سیڈ کارپوریشن نے فروٹ، آئل سیڈ اور سبزیوں کے بیج تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سیڈ کارپوریشن نے نئی ایپ بھی تیار کرلی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر کے زیر صدارت سندھ سیڈ کارپوریشن میں نئی اصلاحات لانے سے متعلق بنائے گئے پلان کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری زراعت رفیق احمد برڑو، ایم ڈی سیڈ کارپوریشن مشتاق سومرو، ڈی جیز ندیم شاہ، شہاب ابڑو، مظہر کیریو اور دیگر شریک تھے۔
اجلاس میں ایم ڈی مشتاق احمد سومرو نے سیڈ کارپوریشن میں نئے سرے سے اصلاحات لانے سے متعلق ترتیب وار پلان پیش کردیاسیڈ کارپوریشن میں نئے سرے سے اصلاحات لانے کا پلان بنایا گیا ہے جو سندھ کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔
ایم ڈی مشتاق سومرو نے وزیرزراعت کو بریفنگ میں کہا کہ 12 غیر فعال میں سے 7 زرعی فارمز اور سیڈ پروسیسنگ پلانٹس کو 20 دن کے اندر فعال کردیا ہے، اجلاس میں دوسال کے اندر 500 ملین آمدنی اور 2 سو ملین خرچ کا پلان بھی پیش کیا گیا، تین سکرنڈ اور 2 گھوٹکی کے سیڈ پروسیسنگ پلانٹ فعال بھی کردئیے ہیں۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیڈ کارپوریشن کی جانب سے دو موبائل یونٹ بھی قائم کردیے گئے ہیں جو دیہی علاقوں میں کاشت کاروں کو آگاہی دیں گے۔ وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے سیڈ کارپوریشن کو 1500 ایکڑ غیرآباد زرعی زمین کو دو سال کے اندر قابل کاشت بنانے کی ہدایت کی۔
سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ سندھ کے کاشت کاروں کو سستی قیمت پر سیڈ فراہم کی جائے اور دیگر سیڈ کے پلانٹس بھی فعال کیے جائیں، کسانوں کو اعلی معیار کے بیج فراہم کریں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کریں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ سیڈ کارپوریشن کی نئی ایپ تیار کرلی گئی، 7 زرعی فارمز اور سیڈ پروسیسنگ پلانٹ بھی فعال کردئیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ سیڈ کارپوریشن کے تحت فروٹ، آئل سیڈ اور سبزیوں کے بیج بھی تیار کیے جائیں گے۔

Recent Posts

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ممکنہ آئینی ترمیم سے پہلے ڈرافٹ پبلک کرنے کی درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ممکنہ آئینی ترمیم سے پہلے ڈرافٹ پبلک کرنے کی…

5 mins ago

بلوچستان ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل نے پی بی 44 کا فیصلہ سنا دیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل نے پی بی 44 کا فیصلہ سنا دیا ۔الیکشن…

14 mins ago

پشتون تحفظ موومنٹ کو کالعدم قرار دینے کی وجوہات فراہم کی جائیں، پشاور ہائیکورٹ

پشاور(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ نے پی ٹی ایم کو کالعدم قرار دینے کے خلاف درخواست…

32 mins ago

پی ٹی آئی کے احتجاج سے گرفتار ہونیوالے افغان باشندوں نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پی ٹی آئی کے احتجاج سے گرفتار ہونیوالے افغان باشندوں نے…

42 mins ago

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اوورسیز پاکستانیوں نے 8.8 ارب ڈالر پاکستان بھیجے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مالی سال 25ء کی پہلی سہ ماہی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں…

45 mins ago

پہلی خاتون محتسب پنجاب عائشہ حامد نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پہلی خاتون محتسب پنجاب عائشہ حامد نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ نجی…

46 mins ago