ژوب؛ قومی شاہراہ پر چیک پوسٹ پر حملہ، سکیورٹی اہلکار شہید، 11 زخمی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قومی شاہراہ پر چیک پوسٹ پر حملے میں سکیورٹی اہل کار شہید اور 11 زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں قومی شاہراہ پر واقع سبکزئی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا،جس میں ایک سکیورٹی اہل کار شہید اور 11زخمی ہوگئے۔
حملے میں 2 سول اہل کار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قلعہ سیف اللہ کے علاقے تنگ گوال حیدرزئی میں ڈپٹی کمشنر شیرانی کے قافلے پر بھی فائرنگ کی گئی تھی، جس میں ڈپٹی کمشنر شیرانی ثنامہ جبین اور ان کی اسکواڈ کے اہل کار محفوظ رہے جب کہ جوابی کارروائی کے باعث حملہ آور فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر کی اسکواڈ کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔
علاوہ ازیں سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں 12 ستمبر 2024ء کو بی ایل اے کے ٹھکانوں پر انٹیلیجنس بنیادوں پر کامیابی سے جوائنٹ آپریشن کیا، جس میں بی ایل کے 6 اہم دہشتگرد جہنم واصل ہوئے جن میں شافو سمالانی عرف تادین، سرمد خان عرف دستین، محمد گل مری عرف واحد بلوچ، غلام قادرمری عرف انجیر بلوچ، عبید بلوچ عرف فدا اور تاج محمد عرف بابل شامل ہیں۔
تمام ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم لوگوں پر براہ راست حملوں میں ملوث تھے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

4 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

4 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

5 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

5 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

6 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

6 hours ago