اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فنانس ڈویژن نے کراچی دھماکے میں ہلاک 2 چینی انجینیئرز کے آئی پی پی سے جاری مذاکرات میں شامل ہونے سے متعلق میڈیا رپورٹس پر وضاحت جاری کر دی۔
اپنے بیان میں فنانس ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے ذریعے آئی پی پیز کے حوالے سے پیدا ہونے والا کوئی بھی تاثر گمراہ کن اور بے بنیاد ہے۔
فنانس ڈویژن کے مطابق حکومت کے آئی پی پیز سے مذاکرات جاری ہیں اور اس میں وہ پاور پلانٹ بھی شامل ہے جس میں ہلاک چینی انجینیئرز نے کام کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ کراچی میں ہلاک چینی انجینیئرز قرض ری شیڈولنگ مذاکراتی ٹیم کا حصہ تھے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جو چینی انجینیئرز اپنی جان سے گئے ہیں وہ چائنیز آئی پی پی سے منسلک اور چین سے توانائی کے قرضوں کی ری شیڈولنگ پر ہونے والے مذاکراتی ٹیم کا حصہ تھے۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…