بھارتی اداکارہ وانی کپور کیساتھ فلم کرنے پر مشی خان کی فواد خان پر تنقید

کراچی (قدرت روزنامہ) ماضی کی معروف پاکستانی اداکارہ مشی خان نے بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ فلم کرنے پر پاکستانی سُپر سٹار فواد خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی ایک ساتھ پہلی فلم ’’عبیر گلال‘‘ کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے، اس خبر کی تصدیق ایک بیرون ملک تفریحی اشاعت نے کی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لندن اور اس کے آس پاس مختلف مقامات پر یہ فلم بندی ہورہی ہے۔

اس فلم کی پروڈکشن برطانیہ میں اکتوبر اور نومبر کے دوران جاری رہے گی، جس کی ریلیز 2025 کے آخر یا 2026 کے اوائل تک متوقع ہے۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ فلم کی کاسٹ میں ملائیکہ اروڑہ اور ردھی ڈوگرا بھی شامل ہیں، جو اگلے ماہ برطانیہ میں عملے میں شامل ہونے والی ہیں۔

فواد خان اور وانی کپور کی فلم کی شوٹنگ کی خبر سامنے آتے ہی جہاں مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا تو وہیں پاکستانی اداکارہ مشی خان ناخوش نظر آئیں۔

مشی خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں فواد خان اور وانی کپور کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بڑے ہی افسوس کی بات ہے کہ فواد خان اپنے ملک میں اے لسٹ اداکاراؤں کے ساتھ میگا پراجیکٹس میں کام کرنے سے انکار کردیتے ہیں اور اب بھارت کی ایک ایسی اداکارہ کے ساتھ کام کررہے ہیں جو زیادہ مشہور بھی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ فواد خان نے 2014 میں بالی ووڈ فلم ’خوبصورت‘ سے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ جبکہ فواد کی آخری بالی ووڈ فلم 2016 میں ریلیز ہونے والی ’’اے دل ہے مشکل‘‘ تھی، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان شدید کشیدگی کے بعد ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

Recent Posts

منظور پشتین سمیت 52 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 16 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا…

5 mins ago

اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالرز وطن بھیجنے میں پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے

ترسیلات زر بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور روپیہ مستحکم ہوگا کراچی (قدرت روزنامہ)رواں مالی…

17 mins ago

سندھ ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلے روک دیئے،حکم امتناع جاری

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ایم ڈی کیٹ کو میرٹ…

34 mins ago

حکومت کا توانائی شعبے کی اصلاحات کیلئے بڑا اقدام ،بجلی کی پیداوار اور خرید کیلئے انڈپینڈنٹ مارکیٹ بنانے کی منظوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے پاکستان میں بجلی کی پیداوار اور خرید کیلئے ایک انڈپینڈنٹ…

47 mins ago

پیپلزپارٹی کے عبید اللہ گورگیج بلوچستان اسمبلی کی رکنیت سے ہاتھ دھو بیٹھے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پیپلزپارٹی کے عبید اللہ گورگیج بلوچستان اسمبلی کی رکنیت سے ہاتھ دھو بیٹھے۔…

49 mins ago