پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈساز تیزی؛ انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بھی بازارِ حصص میں آغاز ہوتے ہی غیر معمولی تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 254 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 85918 پوائنٹس کی نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گیا۔
بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور 463 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 86000 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور کرتے ہوئے 86127 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
افراط زر میں کمی کے تناسب سے شرح سود میں نمایاں کمی کی توقعات، آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت کے بعد پاکستان میں شعبہ جاتی بنیادوں پر غیرملکی سرمایہ کاری کے راستے کھلنے، سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی آئل اینڈ گیس سیکٹر میں ممکنہ سرمایہ کاری جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج بدھ کو بھی مسلسل تیسرے دن بڑی نوعیت کی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
مارکیٹ میں تیزی کے سبب متعدد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جن کی مالیت میں اربوں روپے کا اضافہ ہوگیا۔ رواں سال غیرملکی سرمایہ کاری کے حجم میں 17فیصد کے اضافے، تجارتی خسارہ قابو میں آنے جیسے عوامل کے سبب غیرملکیوں کے ساتھ انسٹیٹیوشنز ودیگر شعبوں کے سرمایہ کاروں کی آئل اینڈ گیس فرٹیلائزر بینکنگ سیکٹر میں پراعتماد انداز میں سرمایہ کاری سے بیشتر دورانیے میں کیپٹل مارکیٹ کا گراف بلندی کی جانب گامزن ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بازارِ حصص میں تیزی کے سب کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 85663 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

Recent Posts

ہو سکتا ہے قومی حکومت بھی وجود میں آ جائے،شیخ رشید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…

1 min ago

مرغی کا گوشت سستا، انڈے مزید مہنگے ہو گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…

4 mins ago

آج کہاں بارش اور کہاں برفباری ہونے کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…

6 mins ago

آصف زرداری قتل سازش کیس ،عدالت نے شیخ رشید کیخلاف مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…

7 mins ago

کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی آگے

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…

13 mins ago

چیمپئنز ٹرافی ،بھارتی ٹیم کا آنے سے انکار، ’نیا آپشن‘ سامنے آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ )چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت سے انکار کے بعد اور…

22 mins ago