ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے معروف پاکستانی یوٹیوبر سعد رحمان المعروف ڈکی بھائی پر تنقید کے تیر برسا دیے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ان دنوں ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان کے دورے پر ہیں اور گزشتہ دنوں کراچی میں گورنر ہاؤس سندھ میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے دورے پر جہاں پاکستانی سیاستدانوں اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں تو وہیں اُنہوں نے پاکستانی عوام کے کئی سوالات کے جواب بھی دیے۔

اسی اجتماع کے دوران، ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی کے ساتھ ہونے والی اپنی ملاقات کا قصہ سُنایا اور ساتھ ہی ڈکی بھائی کو جھاڑ بھی پلائی۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک یوٹیوبر نے مجھے کہا کہ اس دُنیا میں تین لوگ اُسے بہت پسند ہیں اور وہ تینوں لوگ ہی اُس کے آئیڈیل ہیں، وہ اُن کی طرح بننا چاہتا ہے۔

ذاکر نائیک نے کہا کہ یوٹیوبر کے پسندیدہ افراد میں شاہ رخ خان، ویرات کوہلی اور میں (ڈاکٹر ذاکر نائیک) شامل تھا، میں یہ سُن کر حیران رہ گیا تھا۔اُنہوں نے کہا کہ مجھے بہت ہی حیرت ہوئی کہ یہ یوٹیوبر نے مجھے ویرات کوہلی اور شاہ رخ خان کی فہرست میں کھڑا کررہا ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ آخر مجھے کیوں شاہ رخ خان اور ویرات کوہلی کے ساتھ شامل کیا؟، کیا ہم ایک جیسے ہیں؟

واضح رہے کہ اسی اجتماع میں پاکستانی اداکارہ یشما گل نے بھی ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اہم سوال کیا تھا جو کہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل بھی ہوا تھا۔

Recent Posts

اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالرز وطن بھیجنے میں پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے

ترسیلات زر بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور روپیہ مستحکم ہوگا کراچی (قدرت روزنامہ)رواں مالی…

8 mins ago

سندھ ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلے روک دیئے،حکم امتناع جاری

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ایم ڈی کیٹ کو میرٹ…

25 mins ago

حکومت کا توانائی شعبے کی اصلاحات کیلئے بڑا اقدام ،بجلی کی پیداوار اور خرید کیلئے انڈپینڈنٹ مارکیٹ بنانے کی منظوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے پاکستان میں بجلی کی پیداوار اور خرید کیلئے ایک انڈپینڈنٹ…

38 mins ago

پیپلزپارٹی کے عبید اللہ گورگیج بلوچستان اسمبلی کی رکنیت سے ہاتھ دھو بیٹھے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پیپلزپارٹی کے عبید اللہ گورگیج بلوچستان اسمبلی کی رکنیت سے ہاتھ دھو بیٹھے۔…

40 mins ago

آئینی ترامیم کیلئے نمبرز گیم: بیرون ملک موجود حکومتی اراکین کو واپس آنے کی ہدایت

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) آئینی ترامیم کیلئے نمبرز پورے کرنا حکومت کیلئے مسئلہ…

55 mins ago