’حبا بخاری میری دوائی کھانے کے بعد ماں بننے کے قابل ہوئیں‘ حکیم شہزاد کا حیران کن دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ادویات استعمال کرنے کے بعد ہی اداکارہ حبا بخاری کے ہاں حمل ٹھہرا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ حبا بخاری نے ان سے حمل کی دوائی لی۔ویڈیو میں حکیم شہزاد نے حبا بخاری کی لندن میں ہونے والے ایوارڈز شو کی چند ویڈیوز بھی دکھائیں، جن میں اداکارہ کو ‘بے بی بمپ’ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ پوچھتے ہیں کہ وہ کس وجہ سے مشہور ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ حبا بخاری سے ان کے نتائج پوچھیں۔

حکیم شہزاد نے مزید دعویٰ کیا کہ جب حبا ان کے پاس آئیں، تو وہ حمل سے نہیں تھیں، لیکن صرف ایک ماہ تک ان کی ادویات استعمال کرنے کے بعد ان کے ہاں حمل ٹھہرا۔

حکیم شہزاد کے اس دعوے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ وہ اداکارہ کے بارے میں جھوٹے دعوے کر رہے ہیں، اس کے علاوہ، حبا بخاری اور ان کے شوہر آرز احمد نے فوری طور پر اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

Recent Posts

منظور پشتین سمیت 52 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 16 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا…

3 mins ago

اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالرز وطن بھیجنے میں پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے

ترسیلات زر بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور روپیہ مستحکم ہوگا کراچی (قدرت روزنامہ)رواں مالی…

15 mins ago

سندھ ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلے روک دیئے،حکم امتناع جاری

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ایم ڈی کیٹ کو میرٹ…

32 mins ago

حکومت کا توانائی شعبے کی اصلاحات کیلئے بڑا اقدام ،بجلی کی پیداوار اور خرید کیلئے انڈپینڈنٹ مارکیٹ بنانے کی منظوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے پاکستان میں بجلی کی پیداوار اور خرید کیلئے ایک انڈپینڈنٹ…

45 mins ago

پیپلزپارٹی کے عبید اللہ گورگیج بلوچستان اسمبلی کی رکنیت سے ہاتھ دھو بیٹھے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پیپلزپارٹی کے عبید اللہ گورگیج بلوچستان اسمبلی کی رکنیت سے ہاتھ دھو بیٹھے۔…

48 mins ago