مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اوورسیز پاکستانیوں نے 8.8 ارب ڈالر پاکستان بھیجے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مالی سال 25ء کی پہلی سہ ماہی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 8.8 ارب ڈالر کی رقم بھیجی جس کے نتیجے میں ترسیلات زر مالی سال 24ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 38.8 فیصد بڑھ گئیں۔
کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں ستمبر 2024ء کے دوران 2.8 ارب ڈالر کی رقم آئی جبکہ نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر سال بسال بنیاد پر 29.0 فیصد بڑھ گئیں۔ تین مہینوں میں ورکرز ترسیلات کی ماہانہ اوسط 2.92 ارب ڈالر رہی۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے سعودی عرب سے ستمبر میں 68 کروڑ ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے 56 کروڑ ڈالر بھیجے۔
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 3 ماہ میں 2.15 ارب ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 1.70 ارب ڈالر، برطانیہ سے 1.34 ارب ڈالر، یورپی یونین سے 1.09 ارب ڈالر، امریکا سے 89 کروڑ ڈالر اور دیگر خلیجی ممالک سے 86 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے تین مہینوں میں آئی ایم ایف کے تین سالہ پروگرام سے زائد ڈالر پاکستان بھیجے ہیں۔

Recent Posts

پشاور ہائیکورٹ نے کالعدم پی ٹی ایم کو متنازع زمین پر قومی جرگے سے روک دیا

پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے کالعدم پی ٹی ایم کو متنازع زمین پر جلسے کے…

1 min ago

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

پیر کو انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے اضافے کے بعد 277 روپے 64 پیسے پر…

42 mins ago

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر کمی سے 2647 ڈالر کا ہوگیا کراچی…

55 mins ago

منظور پشتین سمیت 52 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 16 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا…

1 hour ago

اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالرز وطن بھیجنے میں پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے

ترسیلات زر بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور روپیہ مستحکم ہوگا کراچی (قدرت روزنامہ)رواں مالی…

1 hour ago

سندھ ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلے روک دیئے،حکم امتناع جاری

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ایم ڈی کیٹ کو میرٹ…

2 hours ago