ترکی میں موجود حریم شاہ مشکل میں پھنس گئیں

(قدرت روزنامہ)سیر و تفریح کی غرض سے تُرکی میں موجود پاکستان کی متنازع ٹک ٹاکر اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ مشکل میں پھنس گئیں۔

حریم شاہ آج کل تُرکی کے تاریخی و سیاحتی مقامات کی سیر کے دوران بنائی گئی ویڈیوز اور تصویریں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کر رہی ہیں اور اپنی مصروفیات سے متعلق اپنے مداحوں کو بھی آگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

حریم شاہ کی جانب سے چند گھنٹے قبل ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اُنہیں پریشان حال اور مشکل میں دیکھا جا سکتا ہے۔

حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ترکی کے کسی بیوٹی سلون میں موجود ہیں اور اپنے بالوں کو ڈائے کروا رہی ہیں۔

حریم شاہ کا اپنی ویڈیو میں کہنا ہے کہ ’وہ اس وقت بیوٹی سلون میں موجود ہیں اور یہاں کے اسٹاف کو اردو سمجھ میں آ رہی ہے اور نہ انگریزی، اگر بیوٹی سلون کے عملے کو انگریزی آتی تو وہ اپنی ٹوٹی پھوٹی انگریزی سے ہی عملے کو بات سمجھا دیتیں، اُنہیں اسٹاف کے ساتھ بات کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہے، ابھی تک کی ساری بات بھی اُنہوں نے عملے کو اشاروں میں سمجھائی ہے۔‘

حریم شاہ کے ترکی میں سیر سپاٹے

حریم شاہ کا اپنے بالوں کے لیے پریشان ہوتے ہوئے ویڈیو میں کہنا ہے کہ ’پتہ نہیں آ ج اُن کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔‘

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

4 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

4 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

4 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

5 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago