آئینی ترامیم، وفاقی حکومت نے ایک بار پھر ہوم ورک مکمل کرلیا، قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس کب بلایا جائیگا ؟ تاریخ سامنے آ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے آئینی ترامیم سے متعلق ایک بار پھر ہوم ورک مکمل کرلیا، قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس کب بلایا جائے گا ؟ تاریخ بھی سامنے آ گئی۔
“جنگ ” نے ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے ترمیم کی نئی حکمت عملی بنا لی اب آئینی عدالت کے بجائے آئینی بینچ کی تشکیل دیا جائیگا، وفاقی حکومت نےہوم ورک مکمل کرلیا، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 18 اکتوبر کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان نے مجوزہ آئینی ترامیم پر مشروط رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے 18 اکتوبر کو اجلاسوں کی سمری تیار کرلی۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس الگ الگ بلائے جائیں گے، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اہم آئینی ترمیم لائی جائیں گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے مجوزہ آئینی ترامیم پر مشروط رضا مندی ظاہر کردی جبکہ سربراہ جے یو آئی کی تجویز ہے کہ آئینی عدالت کے بجائے آئینی بینچ کی تشکیل دیا جائے جو 5 یا 6 رکنی جج پر مشتمل ہو۔ فضل الرحمان کی تجاویز آئینی ترامیم کے مسودے میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ جے یو آئی نے اپنا مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ 80 فیصد تیار کرلیا۔

حکومت کے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے بھی رابطے جاری ہیں، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سینیٹ میں اختر مینگل کی جماعت کے دونوں ووٹ حکومت کو ملیں گے۔

Recent Posts

پشاور ہائیکورٹ نے کالعدم پی ٹی ایم کو متنازع زمین پر قومی جرگے سے روک دیا

پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے کالعدم پی ٹی ایم کو متنازع زمین پر جلسے کے…

4 mins ago

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

پیر کو انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے اضافے کے بعد 277 روپے 64 پیسے پر…

46 mins ago

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر کمی سے 2647 ڈالر کا ہوگیا کراچی…

59 mins ago

منظور پشتین سمیت 52 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 16 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا…

1 hour ago

اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالرز وطن بھیجنے میں پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے

ترسیلات زر بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور روپیہ مستحکم ہوگا کراچی (قدرت روزنامہ)رواں مالی…

1 hour ago

سندھ ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلے روک دیئے،حکم امتناع جاری

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ایم ڈی کیٹ کو میرٹ…

2 hours ago