پشاور ہائیکورٹ نے کالعدم پی ٹی ایم کو متنازع زمین پر قومی جرگے سے روک دیا


پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے کالعدم پی ٹی ایم کو متنازع زمین پر جلسے کے انعقاد اور پی ٹی ایم آرگنائزر و مقامی کوکی خیل قبائلی زمین پر کسی قسم کی مداخلت سے روک دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر کے رہائشی نے کالعدم پی ٹی ایم کی جانب سے متوازی عدالتی نظام (جرگہ) قائم کرنے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی۔ کیس کی سماعت دو رکنی بینچ پر مشتمل جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس صاحب زادہ اسداللہ نے کی۔
شہری کی طرف سے پیٹیشن دائر کی گئی کہ کالعدم پی ٹی ایم کی جانب سے متوازی عدالتی نظام کے جلسے کے لیے چنی گئی جگہ متنازع ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پی ٹی ایم کو وفاق کی جانب سے کالعدم قرار دیا گیا اور کالعدم ہونے کی بنا پر پی ٹی ایم کی ہر سرگرمی پر قانونی طور پر پابندی عائد ہے۔
عدالت نے کہا کہ کسی بھی کالعدم تنظیم پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کارروائی قانونی طور پر جائز ہے، پشتون قومی عدالت کے لئے استعمال ہونے والی زمین بھی متنازع ہے۔
عدالت نے متنازعہ زمین پر جلسہ روکنے کے لیے سٹے آرڈر جاری کردیا اور پولیس کو امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کارروائی کی اجازت دے دی۔ عدالت نے پی ٹی ایم آرگنائزر اور مقامی کوکی خیل قبائلی رہنماؤں کو زمین پر مداخلت سے روک دیا اور کیس کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

چنگان کا اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ اوشان X7 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)چنگان پاکستان نے گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے ایک زبردست محدود مدت…

22 mins ago

پاکستان میں بہت سے کام بغیر قانون کے ہی ہوجاتے ہیں، چیف جسٹس کے ڈیمز فنڈ کیس میں ریمارکس

دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز کیس میں وفاقی حکومت اور واپڈا سے معاونت…

33 mins ago

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار

روپیہ 4 پیسے کے اضافے سے 277.63 روپے پر جاپہنچا کراچی (قدرت روزنامہ)انٹربینک مارکیٹ میں…

1 hour ago

بلوچستان بار کونسل کا آئینی ترمیم رکوانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

آئینی ترمیم کا مسودہ منظرعام پر لانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر…

1 hour ago

صوبے کی خود مختاری اور آئینی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد میں پر امن احتجاج کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ناقابل برداشت ہے،…

1 hour ago

برطانوی پاونڈ کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

پاونڈ 361 روپے خریدا جبکہ 364.50 روپے بیچا جارہاہے کراچی (قدرت روزنامہ) اسٹیٹ بینک کی…

2 hours ago