ڈی جی آئی ایس آئی کا نوٹیفکیشن بدھ یعنی 12 ربیع الاول تک جاری ہونے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ڈی جی آئی ایس آئی کا نوٹیفکیشن بدھ تک جاری ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے قومی اخبار دی نیوز میں شائع رپورٹ میں سینئیر صحافی و تجزیہ کار انصار عباسی نے کہا کہ آئی ایس آئی کے نئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے عہدے پر تقرر کا نوٹیفکیشن آئندہ ہفتے بدھ کو یعنی 12؍ ربیع الاوّل کے بعد جاری کیا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایک باخبر ذریعے نے دی نیوز کو بتایا کہ نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید جلد پشاور کور سنبھال لیں گے جیسا کہ آئی ایس پی آر اعلان کر چکا ہے۔ ذریعے نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ معاملہ حل ہو چکا ہے۔ ڈی جی کے عہدے پر تقرر اور اس کا نوٹیفکیشن آئندہ ہفتے آ جائے گا اور یہ بدھ کو ہوگا۔
ذریعے نے مزید بتایا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کے لیے انٹرویوز اب شاید نہیں ہوں گے۔ اس سلسلے میں ایک اور متعلقہ ذریعے سے رابطہ کیا اور انہوں نے بھی یہی کہا کہ معاملہ حل ہو چکا ہے۔ تاہم اس ذریعے کو اُس دن کا علم نہیں تھا جس دن نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر تقرری کے حوالے سے جس سمری پر طویل بحث ہو رہی تھی وہ جمعہ کی دوپہر تک وزیراعظم آفس کو نہیں بھیجی گئی تھی۔
توقع ہے کہ جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی لگا دیا جائے گا ۔ دی نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ موجودہ ڈی جی نے وزیراعظم کو سبکدوش ہونے کے حوالے سے اپنی خواہش سے آگاہ کر دیا تھا تاکہ وہ اپنی نئی ذمہ داری سنبھال سکیں کیونکہ یہ ذمہ داری اس قدر اہم ہے کہ آئندہ سال نومبر میں انہیں آرمی چیف کے عہدے کے لیے مقرر کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا اعلان کل یا پیر کو ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ دونوں اطراف مطمئن ہیں سب معاملات طے پا گئے ہیں، آج جمعہ ہے اگلے جمعے تک سب ٹھیک ہوجائے گا۔

Recent Posts

کوئٹہ ،ہزارہ ٹاون سے 8 سالہ مغوی بچے کی جلی ہوئی لاش برآمد

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے علا قے ہزارہ ٹاؤن سے لا…

4 mins ago

خضدار، فیروز آباد کے قریب ٹریفک حادثہ، 3 مزدور زخمی

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار فیروزآباد سی پیک روڈ پر پک اپ الٹ جانے سے تین مزدور شدید…

10 mins ago

وزیراعلیٰ کا بغض اور دل کی بات زبان پر آگئی، نواب بگٹی اپنی سر زمین کی دفاع میں شہید ہوئے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے جمعہ کے روز…

20 mins ago

بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق…

26 mins ago

کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق ہو گیا۔ تفصیلات…

42 mins ago

جھل مگسی، دو گروپوں میں مسلح تصادم، 2 افراد جاں بحق ، بچہ زخمی

جھل مگسی(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع جھل مگسی میں2گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں…

47 mins ago