روپیہ 4 پیسے کے اضافے سے 277.63 روپے پر جاپہنچا
کراچی (قدرت روزنامہ)انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے آغاز پر ڈالر کے مقابلے روپیہ 4 پیسے کے اضافے سے 277.63 روپے پر جاپہنچا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق منگل کو روپیہ 277.67 روپے پر بند ہوا تھا۔
بین الاقوامی سطح پر بدھ کو امریکی ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی جس سے ین اور دیگر بڑی کرنسیوں کو کچھ راحت ملی جو گزشتہ ہفتے7 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
دوسری جانب تاریخ میں پہلی بار پاکستان اسٹاک ایکس چینج 86 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگئی۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے،جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 475پوائنٹس بڑھکر 8614 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…