کراچی میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ) گلشن معمار گبول گوٹھ ناز ہسپتال کے قریب گھر میں جھگڑے کے دوران بھائی نے بھائی کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا اور مقتول پولیس کا اہلکار تھا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

ایس ایچ او گلشن معمار عبدالغفار کورائی نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 28 سالہ حسن ولد سہیل کے نام سے کی گئی ہے اور ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ واقعہ گھر میں بھائیوں کے درمیان گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھائیوں کے درمیان گھریلو جھگڑے کے دوران مقتول کے بھائی علیان نے تیز دھار آلے سے گردن کے قریب وار کر کے بھائی کو قتل کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ مقتول پولیس اہلکار اور نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے میں تعینات تھا جبکہ ملزم بھائی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔پولیس نے مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیےعباسی شہید ہسپتال پہنچائی جسے بعدازاں ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

Recent Posts

عارف والا میں بیٹے کابوڑھی والدہ پر تشدد ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کانوٹس ، آئی جی سے رپورٹ طلب

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عارف والا میں بیٹے کا بوڑھی والدہ…

37 mins ago

چینی باشندوں پر حملہ: تفتیشی حکام نے حملہ آور سے منسلک ویڈیو حاصل کرلی

کراچی (قدرت روزنامہ) جناح ٹرمینل کےقریب چینی باشندوں پر حملے کے تفتیشی حکام نے حملہ…

40 mins ago

میر علی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 2 خوارج ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز کا خوارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر…

42 mins ago

ملک میں سرمایہ کاری کے دروازے کھل گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالدبن عبدالعزیز بڑے سرمایہ کار…

1 hour ago

آئی سی سی نے ٹی20 اور ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ، بابر اعظم کاراج برقرار

دبئی(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 اور ون ڈے کی نئی رینکنگ…

2 hours ago

ہر قسم کی دہشتگردی جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم

فیصل آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہر قسم کی دہشت…

2 hours ago