صدر نےعالمی چیمپئن شاہ زیب رند کو10 کروڑ روپے کا چیک دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر شاہ زیب رند کو عالمی کراٹے کومبیٹ چیمپئن شپ سنگاپور جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں اس کارنامے پر 10 کروڑ روپے کا چیک بھی پیش کیا۔

شاہ زیب رند نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی بھی موجود تھے۔

صدر مملکت نے کراٹے کے کھیل میں ملک کا نام روشن کرنے پر شاہ زیب رند کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے بس انہیں مواقع دیے جانے کی ضرورت ہے۔کھیلوں کے شعبے میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شاہ زیب خان رند مستقبل میں بھی ملک کے لیے مزید کامیابیاں سمیٹیں گے۔

یاد رہے کہ شاہ زیب رند حال ہی میں سنگاپور میں ہونے والی عالمی کراٹے کومبیٹ چیمپئن شپ میں برازیل کے فائٹر برونو روبرٹو ڈی ایسز کو شکست دے کر عالمی چیمپئن بنے ہیں۔

Recent Posts

حکومت کا ایف بی آر کو سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو سمگلنگ میں…

4 mins ago

عارف والا میں بیٹے کابوڑھی والدہ پر تشدد ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کانوٹس ، آئی جی سے رپورٹ طلب

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عارف والا میں بیٹے کا بوڑھی والدہ…

1 hour ago

چینی باشندوں پر حملہ: تفتیشی حکام نے حملہ آور سے منسلک ویڈیو حاصل کرلی

کراچی (قدرت روزنامہ) جناح ٹرمینل کےقریب چینی باشندوں پر حملے کے تفتیشی حکام نے حملہ…

1 hour ago

میر علی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 2 خوارج ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز کا خوارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر…

1 hour ago

ملک میں سرمایہ کاری کے دروازے کھل گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالدبن عبدالعزیز بڑے سرمایہ کار…

2 hours ago

آئی سی سی نے ٹی20 اور ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ، بابر اعظم کاراج برقرار

دبئی(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 اور ون ڈے کی نئی رینکنگ…

2 hours ago