روپے اور معیشت پر دباؤ کب اور کیسے ختم ہوگا ؟اسحاق ڈار نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت کے خاتمے کے ساتھ روپے اور معیشت پر دباؤ ختم ہو جائے گا، قیمتوں میں اضافے کو روکنے میں مکمل ناکامی اور قومی مفاد کے تحفظ میں ناکامی کی وجہ سے موجودہ حکومت اپنے اقتدار کو جاری رکھنے کا حق کھوچکی ہے۔روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی شائع خبر کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ناکامی کی بنیادی طور پر تین وجوہات ہیں۔ ایک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی، شرح سود کو 13 فیصد سے زائد کرنا اور پٹرولیم مصنوعات

پر غیرضروری ٹیکسز کا نفاز شامل ہے۔ اس کے علاوہ حکومت محصولات جمع کرنے میں بھی ناکام رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈالر 172 روپے کا ہوچکا ہے، جب کہ نواز شریف کے دور میں ڈالر کو 100 روپے سے زائد ہونے سے روکنے کی پوری کوششیں کی گئیں اور ایسا ہوا بھی تو حکومت واپس اسے 100 روپے سے کم پر لے آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت تین سال کی معیشت کی بدحالی کا ذمہ دار ماضی کے حکمرانوں کو نہیں ٹھہرا سکتے۔ خوردنی تیل کی قیمت میں یک دم ہی 109 روپے اضافہ کردیا گیا، اسی طرح دیگر اشیا خورونوش کی قیمتیں بھی عام لوگوں کی خرید سے باہر ہوگئی ہیں۔ جب کہ حکومت ادویات کی قیمتوں میں بھی 300 فیصد سے زائد اضافہ کرچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ سبکدوش ہوکر کسی غیرجانب دار کو اقتدار سونپ دے، جو ملک بھر میں شفاف انتخابات کا انعقاد کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جس روز یہ حکومت ختم ہوگی، روپے اور معیشت پر دبائو بھی ختم ہوجائے گا۔

Recent Posts

واشک،گاڑی کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

واشک(قدرت روزنامہ)واشک کور گی کے ایریا میں بیک گاڑی کی ٹکر سے دو افراد جان…

5 mins ago

کوئٹہ ،ہزارہ ٹاون سے 8 سالہ مغوی بچے کی جلی ہوئی لاش برآمد

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے علا قے ہزارہ ٹاؤن سے لا…

12 mins ago

خضدار، فیروز آباد کے قریب ٹریفک حادثہ، 3 مزدور زخمی

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار فیروزآباد سی پیک روڈ پر پک اپ الٹ جانے سے تین مزدور شدید…

18 mins ago

وزیراعلیٰ کا بغض اور دل کی بات زبان پر آگئی، نواب بگٹی اپنی سر زمین کی دفاع میں شہید ہوئے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے جمعہ کے روز…

28 mins ago

بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق…

34 mins ago

کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق ہو گیا۔ تفصیلات…

49 mins ago