جو اندیشے تھے دور ہوگئے ، پاکستان میں مہنگائی کم ہونا شروع ہو گئی، مصدق ملک کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، جو اندیشے تھے وہ دور ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کم ہونا شروع ہوگئی، معیشت مستحکم ہورہی ہے، ہماری ترقی کی شرح، فچ ریٹنگ اور ریزرو سب مثبت جانب گامزن ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ انویسٹمنٹ آرہی ہے، ابھی ملائیشیا کے وزیراعظم کاروباری وفد لے کر آئے، اب سعودی انویسٹمنٹ منسٹر ایک بڑے وفد کے ساتھ آرہے ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس شروع ہوگی، وسطی ایشیا سے ایک کاروباری وفد آرہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے جو سعودی انویسٹمنٹ وفد آیا یہ اب اس کا تسلسل ہے، پاک سعودی پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر میں انویسٹمنٹ آگے بڑھ رہی ہے۔

مصدق ملک نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب سے 130 لوگوں کا وفد آرہا ہے، سعودی پرائیویٹ سکیٹر کا اتنا بڑا وفد کبھی پہلے نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ سعودی وفد میں 50 سے زیادہ کمپنیاں، 80 سے زیادہ بزنس مین ہیں، سعودی وفد کی مکمل سہولت کاری کی جارہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سعوی وزراء بھی بات کریں گے اور اس انویسٹمنٹ کا فریم ورک آپ کے سامنے رکھیں گے، پاکستان اور سعودی عرب 2030 وژن پر ساتھ کام کر رہے ہیں۔

Recent Posts

حکومت کا ایف بی آر کو سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو سمگلنگ میں…

3 mins ago

عارف والا میں بیٹے کابوڑھی والدہ پر تشدد ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کانوٹس ، آئی جی سے رپورٹ طلب

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عارف والا میں بیٹے کا بوڑھی والدہ…

1 hour ago

چینی باشندوں پر حملہ: تفتیشی حکام نے حملہ آور سے منسلک ویڈیو حاصل کرلی

کراچی (قدرت روزنامہ) جناح ٹرمینل کےقریب چینی باشندوں پر حملے کے تفتیشی حکام نے حملہ…

1 hour ago

میر علی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 2 خوارج ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز کا خوارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر…

1 hour ago

ملک میں سرمایہ کاری کے دروازے کھل گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالدبن عبدالعزیز بڑے سرمایہ کار…

2 hours ago

آئی سی سی نے ٹی20 اور ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ، بابر اعظم کاراج برقرار

دبئی(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 اور ون ڈے کی نئی رینکنگ…

2 hours ago