ہر قسم کی دہشتگردی جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم

فیصل آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف فیصل آباد میں لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شہید کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے شہید کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملکی سلامتی کیلئے افواج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے شہداء اُن سمیت پوری قوم کا فخر ہیں، پاکستانی قوم اپنے شہداء اور ان کےاہل خانہ کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔

خیال رہے کہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب شمالی وزیرستان میں خوارج کیخلاف آپریشن میں 5 جوانوں سمیت شہید ہوئے تھے۔

اس کارروائی میں لانس نائیک محمد اللّٰہ، لانس نائیک اختر زمان، لانس نائیک شاہد اللّٰہ، لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

Recent Posts

حکومت کا ایف بی آر کو سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو سمگلنگ میں…

3 mins ago

عارف والا میں بیٹے کابوڑھی والدہ پر تشدد ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کانوٹس ، آئی جی سے رپورٹ طلب

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عارف والا میں بیٹے کا بوڑھی والدہ…

1 hour ago

چینی باشندوں پر حملہ: تفتیشی حکام نے حملہ آور سے منسلک ویڈیو حاصل کرلی

کراچی (قدرت روزنامہ) جناح ٹرمینل کےقریب چینی باشندوں پر حملے کے تفتیشی حکام نے حملہ…

1 hour ago

میر علی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 2 خوارج ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز کا خوارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر…

1 hour ago

ملک میں سرمایہ کاری کے دروازے کھل گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالدبن عبدالعزیز بڑے سرمایہ کار…

2 hours ago

آئی سی سی نے ٹی20 اور ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ، بابر اعظم کاراج برقرار

دبئی(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 اور ون ڈے کی نئی رینکنگ…

2 hours ago