آئی سی سی نے ٹی20 اور ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ، بابر اعظم کاراج برقرار

دبئی(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 اور ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔پاکستان کے سٹار بیٹر بابر اعظم کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں وہ ایک درجے ترقی کے بعد چوتھےنمبر پر آگئے ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی نئی رینکنگ میں ٹی20 کے بیٹرز میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

پاکستان کے بابر اعظم ٹی20 کی آئی سی سی رینکنگ میں ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی کی بولرز رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا قبضہ برقرار ہے، پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی ٹاپ ٹین بولرز کی فہرست سے باہر ہیں، اُن کا 13واں نمبر ہے۔بھارت کے ارشدیپ سنگھ 8 درجے ترقی کے بعد ابتدائی 10 بولرز کی فہرست میں شامل ہوکر 9ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
گئیں اس فارمیٹ کی آل راؤنڈ رینکنگ میں لیام لونگسٹن پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے ہاردک پانڈیا 4 درجے ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ون ڈے کی بیٹرز رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کی پہلی پوزیشن بدستور برقرار ہے، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجے ترقی کے بعد 10ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے جبکہ افغانستان کے محمد نبی آل راؤنڈرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

Recent Posts

حکومت کا ایف بی آر کو سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو سمگلنگ میں…

5 mins ago

عارف والا میں بیٹے کابوڑھی والدہ پر تشدد ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کانوٹس ، آئی جی سے رپورٹ طلب

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عارف والا میں بیٹے کا بوڑھی والدہ…

1 hour ago

چینی باشندوں پر حملہ: تفتیشی حکام نے حملہ آور سے منسلک ویڈیو حاصل کرلی

کراچی (قدرت روزنامہ) جناح ٹرمینل کےقریب چینی باشندوں پر حملے کے تفتیشی حکام نے حملہ…

1 hour ago

میر علی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 2 خوارج ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز کا خوارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر…

1 hour ago

ملک میں سرمایہ کاری کے دروازے کھل گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالدبن عبدالعزیز بڑے سرمایہ کار…

2 hours ago

ہر قسم کی دہشتگردی جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم

فیصل آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہر قسم کی دہشت…

2 hours ago