چینی باشندوں پر حملہ: تفتیشی حکام نے حملہ آور سے منسلک ویڈیو حاصل کرلی

کراچی (قدرت روزنامہ) جناح ٹرمینل کےقریب چینی باشندوں پر حملے کے تفتیشی حکام نے حملہ آور سے منسلک ویڈیو حاصل کرلی، ویڈیو میں حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کو شہر کی سڑکوں پر گھومتے دیکھا گیا، تفتیشی کاروں نے حملہ آور کے ایک رشتہ دار کو بھی حراست میں لیا ہے۔
روزنامہ جنگ کا تفتیشی ذرائع کے مطابق بتانا ہے کہ ویڈیو مبینہ طور پر حملہ آور کی جانب سے بنائی گئی، جو ممکنہ طور پر دھماکے سے کچھ دیر پہلے کی ہے۔ تفتیشی حکام نے حملہ آور کے ساتھی کی تفصیلات بھی حاصل کرلیں جبکہ تفتیش کاروں نے حملہ آور کے ایک رشتہ دار کو بھی ملیر سے حراست میں لے لیا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق حملہ آور نے حملے کے روز دن کے 12 بجے ہوٹل کا کمرہ چھوڑا، ہوٹل سے حملہ آور ملیر میں اپنے رشتہ دار کے گھر گیا اور رات کے وقت گاڑی لے کر ماڈل کالونی سے ہوتا ہوا حملے کے مقام پر پہنچا۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور گزشتہ سال 3 دسمبر کو بھی صدر ریگل چوک کے قریب ہوٹل میں رکا تھا۔ ہوٹل میں حملہ آوور سے اس کا دوست ملنے آیا تھا۔

تفتیشی حکام کے مطابق دونوں افراد نے کمرے میں تقریباً 4 گھنٹے قیام کیا اور پھر چیک آؤٹ کر دیا۔

6 اکتوبر کو کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور غیر ملکی سمیت 10افراد زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے کے باعث متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی تھیں۔

Recent Posts

جدید ٹیکنالوجی کو دین کے فروغ کیلئے استعمال کریں، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو دین کے…

4 mins ago

شہروز کاشف ہمیں آپ پر فخر ہے، جیتے رہو۔۔۔وزیر اعلیٰ مریم نوازکی ریکارڈ بنانے پر مبارکباد

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نامور کوہ پیما شہروز کاشف کو 8 ہزار…

6 mins ago

سموگ کے خاتمے کیلئے کلائیمٹ ڈپلومیسی کی تجویز پر اتفاق

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے سموگ میٹیگیشن…

18 mins ago

حکومت کا ایف بی آر کو سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو سمگلنگ میں…

37 mins ago

عارف والا میں بیٹے کابوڑھی والدہ پر تشدد ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کانوٹس ، آئی جی سے رپورٹ طلب

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عارف والا میں بیٹے کا بوڑھی والدہ…

2 hours ago

میر علی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 2 خوارج ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز کا خوارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر…

2 hours ago