’ AbsolutelyNot ‘ کا بدلہ ، مریم نواز سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات کا مقصد بتا دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) معروف تجزیہ کار ظفر ہلالی کا کہنا ہے کہ نائب صدر ن لیگ کی امریکی ناظم الامور سے ملاقات کا مقصد واضح ہے۔ماضی میں اس چیز کی مثال نہیں ملتی کہ کہ ایک امریکی عہدیدار نے سزا یافتہ شخص سے ملاقات کی ہو اور اسے اعزاز سے نوازا ہو۔اس طرح سے عمران خان کو ایک اشارہ دیا جا رہا ہے۔یہ ایک اور اشارہ ہے کہ ہم ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو عمران خان کے خلاف ہیں۔
اور ہم اس چیز کی پرواہ نہیں کرتے۔ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال میں اسٹیبلشمنٹ کے لیے یہ ایک پیغام ہے کہ ہم ’ AbsolutelyNot ‘ کے ساتھ کتنی نفرت ہے ۔ہم کھل کے بتانا چاہتے ہیں کہ عمران خان کے ساتھ کوئی ڈیلن نہیں ہوگی۔اس کے ساتھ ساتھ امریکی ناظم الامور نے پرویز الہی سے ملاقات کی۔

جس کے بعد انھوں نے یہ بیان دیا کہ امریکہ ہمارا اسٹریٹجک پارٹنر بننا چاہتا ہے۔

تاہم امریکی ناظم الامور نے بھارت کو کچھ اور بیان دیا۔
واضح رہے کہ جاتی امرا میں امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر کی مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات ہوئی جبکہ امریکی ناظم الامور نے پارٹی صدر شہباز شریف سے بھی ملاقات کی ، یہ الگ الگ ملاقاتیں پارٹی رہنماؤں کے مابین حیرانی کا باعث بھی بنیں۔ قومی اخبار ڈان نیوز کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے شہباز شریف کی بجائے مریم نواز کے ساتھ جاتی امرا میں ان کی رہائش گاہ پر امریکی ایلچی سے ملاقات کی۔
مریم نواز کے ہمراہ موجود پارٹی رہنماؤں میں سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی، سیکریٹری جنرل احسن اقبال، سینئر رہنما پرویز رشید، سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب، خرم دستگیر اور طارق فاطمی شامل تھے۔ مریم سمیت مسلم لیگ ن کے مذکورہ رہنماؤں سے ملاقات کے بعد امریکی ایلچی نے قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سے ان کی ماڈل ٹاؤن میں قائم رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ڈان نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق جب امریکی ایلچی کی پارٹی رہنماؤں سے علیحدہ ملاقات کی وجہ پوچھی گئی تو پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے جواب نہیں دیا۔ پارٹی کے ایک اندرونی شخص نے بتایا کہ مریم نواز (امریکی سفیر کو) یہ تاثر دینا چاہتی تھیں کہ وہ اپنے والد (نواز شریف) کی نمائندگی کرتی ہیں، جو پارٹی کے سپریم لیڈر ہیں، اس لیے پارٹی کی سینئیر قیادت ان کے ہمراہ تھی۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

6 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

6 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

6 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

6 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

6 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

7 hours ago