’پاکستانی اشرافیہ کی ذہنیت کھل کر سامنے آگئی‘، زینب عباس اور عامر سہیل تنقید کی زد میں کیوں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری ہے جس میں سابق ٹیسٹ کپتان عامر سہیل اور ناصر حسین کمنٹیٹر جبکہ زینب عباس پریزینٹر کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔
کمنٹری کرتے ہوئے ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ناصر حسین تیز دھوپ سے بچنے کے لیے خود چھتری پکڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ عامر سہیل اور زینب عباس کی چھتری ہیلپرز نے اٹھائی ہوئی ہے۔
یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر تنقیدی تبصرے شروع ہو گئے۔
ایک صارف نے لکھا کہ یہ شرم کا مقام ہے کہ ایک برطانوی شخص ناصر حسین اپنی چھتری خود پکڑ سکتا ہے لیکن ان دو پاکستانیوں (عامر سہیل اور زینب عباس) کو مدد کی ضرورت ہے۔
زبیر احمد خان نے طنزاً لکھا کہ ایک غیر ملکی اپنی چھتری خود تھامے ہوئے ہے جبکہ ہمارے لوگ خود کو اتنا برتر سمجھتے ہیں کہ کوئی دوسرا شخص بادشاہ (عامر سہیل) اور ملکہ (زینب عباس) کی چھتری پکڑے کھڑا ہے۔
مومن شیخ لکھتے ہیں ایک تصویر میں پاکستانی اشرافیہ کی ذہنیت کھل کر سامنے آ گئی ہے کیونکہ پاکستانی اپنی چھتری پکڑنے سے بھی قاصر نظر آتے ہیں۔
زین جلالی نے زینب عباس اور عامر سہیل کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر ناصر حسین اپنی چھتری خود پکڑ سکتے ہیں تو آپ کو ایسا کرنے سے کس چیز نے روکا ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر ملتان میں اتنی گرمی تھی تو اوپن ایئر ایکسپرٹ باکس کس نے اور کیوں بنایا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں تیسرے دن کا کھیل جاری ہے اور انگلینڈ کے 3 کھلاڑی نصف سینچریاں مکمل کرچکے ہیں۔ 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ملتان میں کھیلا جا رہا ہے جس کے دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم 556 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

Recent Posts

گمشدگی کا مخمصہ: پی ٹی آئی اراکین علی امین گنڈاپور کے دفاع سے گریزاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے بعض ارکان نے ڈی چوک احتجاج سے پراسرار…

1 min ago

قیام پاکستان کے بعد پہلی بار زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے قیام پاکستان کے بعد پہلی بار زرعی آمدنی پر…

14 mins ago

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان سے باہر انعقاد پر غور جاری ہے، وکرانت گپتا کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل…

21 mins ago

آئینی ترمیم کے لیے حکومت کے پاس ضمیر پر ووٹ لینے کا آپشن موجود ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

29 mins ago

صدر مملکت سے عالمی کراٹے کومبیٹ چیمپیئن شپ کے فاتح شاہ زیب رند کی ملاقات، 10 کروڑ روپے کے چیک کا تحفہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے مکسڈ مارشل آرٹس…

36 mins ago

مریم نواز کو گرفتاری کے بعد کن حالات میں رکھا گیا تھا؟ کئی سال بعد خود ہی بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب و سینیئر رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے اپنی…

49 mins ago