امیتابھ بچن کی رہائش گاہ ’جلسہ‘ اندر سے کتنی شاندار ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹارز جہاں پردے پر پُرتعیش زندگی گزارتے نظر آتے ہیں وہیں حقیقی زندگی میں بھی ان کے مسکن اتنے ہی مہنگے ہیں۔ بالی ووڈ ستاروں کے گھروں کی قیمتیں اور تصاویر اکثر ہم سوشل میڈیا پر دیکھتے رہتے ہیں شارخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ اور امیتابھ بچن کا ’جلسہ‘ مشہورگھروں میں سب سے مہنگے ہیں۔
امیتابھ بچن اور جیا بچن کا گھر جلسہ جس کی مالیت تقریباً 120 کروڑ روپے ہے ایک پرتعیش حویلی ہے۔ ممبئی میں واقع یہ جدید ڈیزائن کی حویلی ہے جس میں خوبصورت سجاوٹ کے ساتھ کشادہ کمرے، پر تعیشن بیڈ رومز، جاکوزی، لائبریری اور سر سبز و شاداب لان وغیرہ شامل ہے۔
امیتابھ بچن کے گھر کے لیونگ روم میں روایتی محراب، ایک بڑا آرٹ کا مجموعہ، سجاوٹ کے لیے مختلف سامان موجود ہے جبکہ قدرتی روشنی سے لفط اندوز ہونے کے لیے کھڑکیاں لگائی گئی ہیں جس کے ساتھ پودے رکھے گئے ہیں۔
امیتابھ بچن کے ورک اسٹڈی روم یا ’جلسہ‘ میں کام کی جگہ پر ہلکے اور گہرے بھورے رنگ کے ٹیبل اور جدید ڈیزائن کی الماری شامل ہے۔
امیتابھ اور جیا بچن کے گھر کا پچھلا حصہ بڑا جھاڑیوں، درختوں اور پودوں سے بھرا ہوا جو ایک بہترین کھیل کا میدان بھی ہے اور اس جگہ پر حال ہی میں امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندنا نے گریجویشن پارٹی کی میزبانی کی تھی۔
امیتابھ بچن کے بنگلے میں ایک جم خانہ بھی ہے جس میں جدید اور مختلف قسم کی ورزش کی چیزیں موجود ہیں۔
امیتابھ کے بنگلے جلسہ میں جدید سہولیات سے آراستہ انتہائی شاندار باتھ روم ہے جس میں جاکوزی، انڈور پلانٹس کے ساتھ ایک ٹی وی بھی رکھا ہوا ہے۔
بچن کا گھر ایک محل کی طرح ہے جس میں پرتعیش بیڈ رومز ہیں جن میں آرام دہ بستر ہیں ارو لکڑی کا طرز کا فرش بنایا گیا ہے، کمرے میں ایک بڑا ٹی وی بھی رکھا گیا ہے اور روشنی کا انتظام بھی موجود ہے۔

Recent Posts

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

20 mins ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

47 mins ago

ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…

52 mins ago

نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب، اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس…

56 mins ago

بلوچستان ہائیکورٹ بار کے انتخابات مکمل،میرعطااللہ لانگو صدر منتخب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

1 hour ago

پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ اور باہر موجود تمام قیادت کمپرومائز ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی…

1 hour ago