ربیع الاول مسلمانوں کیلئے خوشیوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، وزیراعظم

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ربیع الاول مسلمانوں کیلئے خوشیوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عید میلادالنبی ﷺ سے متعلق پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے نبی کریم ﷺ نے لوگوں کو متحد کیا، ربیع الاول کا مہینہ مسلمانوں کیلئے بہت خاص ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ربیع الاول مسلمانوں کیلئے خوشیوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، نبی کریمﷺ دنیا کے سب سے بڑے لیڈر ہیں۔

واضح رہے کہ گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاؤس میں 3 روزہ جشن عید میلاد النبیﷺ منانے کا اعلان کردیا ہے۔

گورنرپنجاب کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس کے دروازے تین روز عوام کے لیے کھلے رہیں گے، ہر روز شام 4 بجے سے 6 شام بجے تک گورنر ہاؤس عوام کے کھلا رہے گا، تین روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز آج 4 بجے ہوگا۔

خیال رہے کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کی خوشی میں گورنر ہاؤس میں بھر پور لائٹنگ بھی کی جائے گی۔

Recent Posts

گوادر میں کارروائیاں،متعدد ملزمان گرفتار ،چوری شدہ سامان برآمد

گوادر(قدرت روزنامہ)ڈپولیس کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں متعدد ملزمان کو گرفتار کیا اور چوری…

2 mins ago

لاہور جلسہ: تحریک انصاف کے کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کو ایس او پیز کے ساتھ آج…

14 mins ago

’خان نے کہہ دیا جلسہ ہوگا تو بس ہوگا‘، پی ٹی آئی لاہور کارکنان پرعزم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان لاہور میں ہفتہ کو ہونے والے جلسے…

27 mins ago

لاہور جلسہ: خیبرپختونخوا سے قافلے علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ایم ون موٹر وے سے روانہ ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے لاہور جلسہ میں شرکت کے لیے پی ٹی…

39 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ: کنٹینرز سے نمٹنے کے لیے کرینز کا لشکر لاہور گامزن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں ہفتے کو ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی…

49 mins ago

’جہاں روکاوہیں جلسہ‘، پی ٹی آئی کی حکمت عملی سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کل لاہور جلسے کے حوالے…

59 mins ago