بیرسٹر سیف نے پی ٹی ایم جلسے کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت کا لائحہ عمل ظاہر کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ چوں کہ وفاقی حکومت نے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پختون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کو کالعدم قرار دے دیا ہے اس لیے اسے کسی سیاسی اجتماع یا جلسے جلوس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پی ٹی ایم ریاست اور آئین مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع خیبر میں پی ٹی ایم کے اجتماع کے اعلان کے بعد دفعہ 144 نافذ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کالعدم تنظیم نے اجتماع کی کوشش کی جس پر پولیس سے تصادم اور ناخوشگوار واقعات پیش آئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے فوری طور پر ضلع خیبر کے منتخب اراکین اسمبلی کو طلب کیا ہے اور ان کی ہدایت پر قبائلی عمائدین اور فریقین سے مسئلے کے پرامن حل کے لیے رابطے کیے جا رہے ہیں۔
صوبائی مشیر نے کہا کہ کے پی حکومت امن عامہ کی صورتحال کنٹرول میں رکھنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے اور اس کی ذمے دارے ہے کہ خیبر پختونخوا میں رہنے والے تمام لوگوں کی حفاظت یقینی بنائے۔
بیرسٹر سیف نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کی کوشش ہے کہ اپنی نگرانی میں معاملات کو جرگے کے پلیٹ فارم سے حل کیا جائے اور وزیراعلیٰ کی درخواست پر تمام فریقین کو جرگے میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔

Recent Posts

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

8 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

21 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

34 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

46 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

58 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

1 hour ago