پاکستان اور بھارت میں مسائل کے باوجود ’سارک‘ کو فعال کیا جاسکتا ہے: ڈاکٹر محمد یونس


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے اپنے عزم کا اظہار کردیا۔
بنگلادیشی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ ہمارے خطے کے مستقبل کا معاملہ ہے، اگر یورپی یونین تاریخی تقسیم کے باوجود آگے بڑھ سکتی ہے، تو ہم کیوں آگے نہیں بڑھ سکتے؟
انہوں نے پاکستان اور بھارت میں مسائل کے باوجود جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم “سارک” کو فعال کیا جاسکتا ہے، بھارت، پاکستان کے ساتھ کچھ معاملات معطل رکھ کر باقی پر آگے بڑھ سکتا ہے۔ وہ اسی پر کام کریں گے۔
بنگلادیش کے عبوری سربراہ کا کہنا تھا کہ اور کچھ نہیں کر سکتے تو بھی دکھاوے کیلئے ہی سہی سارک ممالک کے سربراہان اتحاد کے اظہار کیلئے جمع ہوکر ایک تصویر تو کھنچوا سکتے ہیں۔
ڈاکٹر یونس کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ مسئلہ موجود ہو تو اسے ہمیشہ برقرار رکھا جائے، مسئلے کا حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی الیکشن نظر ثانی کیس…

6 mins ago

صدر آصف زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد طلب کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )صدر آصف علی زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو…

12 mins ago

پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، سعودی وزیر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سعودی وزیر سرمایہ کار خالد بن عبدالعزیز الفالح کا کہنا ہے کہ پاکستان…

13 mins ago

پاکستان جلد دنیا کی 24ویں مضبوط معیشت بن کر ابھرے گا، نائب وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت ترقی…

24 mins ago

ایف بی آر نان فائلرز کیخلاف کارروائی کب سے شروع کرے گا؟ بڑا اعلان ہو گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد لنگڑیال…

33 mins ago

پاکستانی اداکار احد رضا میر لندن میں کس لڑکی کے ساتھ گھوم پھر رہے ہیں ؟ تصاویر نے ہنگامہ برپا کر دیا

  لندن (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکار احد رضا میر کی لندن کی سڑکوں پر ایک…

45 mins ago