وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم کو کالعدم تنظیم قرار دیا تو یہاں حالات کشیدہ ہوگئے: علی امین گنڈاپور


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر حکومتی اور اپوزیشن ممبران کا مشترکہ اجلاس بلالیا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم کو کالعدم تنظیم قرار دیا تو یہاں حالات کشیدہ ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے رابطہ کیا ہے اس نے اچھا جواب دیا ہے، سب مل کر متفقہ طور پر اس مسئلے کا پر امن حل نکالیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج پشاور پہنچ کر وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی نے ضلع خیبر میں امن وامان کے معاملہ پر بھی خصوصی کمیٹی قائم کردی ہے۔
خصوصی کمیٹی کی تحریک صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے پیش کی، کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کے اراکین شامل ہوں گے جبکہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہوگا۔
خیال رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت کی جانب سے کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کی سرگرمیوں پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی ایم آئین پاکستان اور ریاست پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے، انہیں کسی جلسے جلوس اور سرگرمی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی الیکشن نظر ثانی کیس…

7 mins ago

صدر آصف زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد طلب کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )صدر آصف علی زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو…

13 mins ago

پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، سعودی وزیر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سعودی وزیر سرمایہ کار خالد بن عبدالعزیز الفالح کا کہنا ہے کہ پاکستان…

14 mins ago

پاکستان جلد دنیا کی 24ویں مضبوط معیشت بن کر ابھرے گا، نائب وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت ترقی…

25 mins ago

ایف بی آر نان فائلرز کیخلاف کارروائی کب سے شروع کرے گا؟ بڑا اعلان ہو گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد لنگڑیال…

34 mins ago

پاکستانی اداکار احد رضا میر لندن میں کس لڑکی کے ساتھ گھوم پھر رہے ہیں ؟ تصاویر نے ہنگامہ برپا کر دیا

  لندن (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکار احد رضا میر کی لندن کی سڑکوں پر ایک…

46 mins ago