سنجے دت نے دوبارہ شادی کرلی، دُلہن کون؟ ویڈیو اور تصاویر بھی سامنے آگئیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ سپر اسٹار سنجے دت نے اپنی موجودہ اہلیہ سے دوبارہ شادی کرلی۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سنجے دت نے اپنی تیسری اہلیہ مانیاتا دت سے ہی دوبارہ شادی کی ہے، دونوں کی اس دوبارہ شادی کی مندر میں بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں جوڑے کو ہندو رسومات کے تحت پھیرے لیتے دیکھا گیا۔
ہندومت کے مطابق شادی کی تقریب میں دُلہا اور دُلہن اگنی (آگ) کے گرد پھیرے لگاتے ہیں، سنجے اور مانیاتا نے بھی آگ کے گرد 7 مرتبہ پھیرے لگائے۔
دونوں نے شادی کی تمام رسومات ادا کیں، شادی پر 65 سالہ سنجے دت نے زعفرانی رنگ کی دھوتی اور کرتا پہنا اور ماتھے پر تلک لگایا ہوا ہے جب کہ ان کی اہلیہ 46 سالہ مانیاتا دت (دلنواز شیخ) نے سفید رنگ کی شلوار قمیض زیب کرنے کے ساتھ سر کو دوپٹے سے ڈھانپ رکھا ہے۔
مانیاتا نے انسٹاگرام اسٹوری پر شادی کی تصویر بھی شیئر کی۔
واضح رہے کہ سنجے اور مانیاتا کی شادی 7 فروری 2008 میں ہوئی تھی جس کے بعد ان کے ہاں 21 اکتوبر 2010 کو جڑواں بچے (بیٹا بیٹی) شاہران دت اور اقرا دت کی ولادت ہوئی تھی۔
سنجے دت کی پہلی شادی 1987 میں ریچا شرما سے ہوئی جو 1996 میں کینسر کے باعث چل بسی تھیں، ریچا سے سنجے کی ایک 36 سالہ بیٹی تریشالہ دت ہیں۔
مانیاتا سے قبل سنجے کی ائیر ہوسٹس سے ماڈل بننے والی ریحا پلائی سے فروری 1998 میں شادی ہوئی تھی تاہم 2008 میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی الیکشن نظر ثانی کیس…

8 mins ago

صدر آصف زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد طلب کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )صدر آصف علی زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو…

14 mins ago

پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، سعودی وزیر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سعودی وزیر سرمایہ کار خالد بن عبدالعزیز الفالح کا کہنا ہے کہ پاکستان…

15 mins ago

پاکستان جلد دنیا کی 24ویں مضبوط معیشت بن کر ابھرے گا، نائب وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت ترقی…

26 mins ago

ایف بی آر نان فائلرز کیخلاف کارروائی کب سے شروع کرے گا؟ بڑا اعلان ہو گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد لنگڑیال…

35 mins ago

پاکستانی اداکار احد رضا میر لندن میں کس لڑکی کے ساتھ گھوم پھر رہے ہیں ؟ تصاویر نے ہنگامہ برپا کر دیا

  لندن (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکار احد رضا میر کی لندن کی سڑکوں پر ایک…

47 mins ago