حکومت عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے، وزیر مملکت اطلاعات

(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے باعث پوری دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں، مہنگائی کی وجہ سے پوری دنیا کے ممالک متاثر ہوئے ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل میں اضافہ ہوا پھر بھی کوشش کی عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، گھی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں، معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری ترقی کررہی ہے جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، رواں سال گنے کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے۔

وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ امید ہے چینی کی قیمتیں بتدریج کم ہوں گی، ماضی کی حکومتیں مہنگے منصوبے لگا کر گئی ہیں جس کی وجہ سےعوام پر بوجھ پڑ رہا ہے، اپوزیشن جماعتوں کا عوام سے کوئی تعلق صرف اپنے مطلب کے خواہاں ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے،احساس کارڈ سے آٹا،گھی،چینی،دالوں میں سبسڈی دیں گے، احساس کارڈ سے پسے ہوئے طبقے کو ریلیف ملے گا۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے کا اثر پاکستان میں بھی ہوا، آج بھی پاکستان کئی ممالک سے پیٹرول کی قیمت میں سستا ہے، دنیا میں پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Recent Posts

لاہور جلسہ: تحریک انصاف کے کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کو ایس او پیز کے ساتھ آج…

10 mins ago

’خان نے کہہ دیا جلسہ ہوگا تو بس ہوگا‘، پی ٹی آئی لاہور کارکنان پرعزم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان لاہور میں ہفتہ کو ہونے والے جلسے…

23 mins ago

لاہور جلسہ: خیبرپختونخوا سے قافلے علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ایم ون موٹر وے سے روانہ ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے لاہور جلسہ میں شرکت کے لیے پی ٹی…

35 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ: کنٹینرز سے نمٹنے کے لیے کرینز کا لشکر لاہور گامزن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں ہفتے کو ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی…

45 mins ago

’جہاں روکاوہیں جلسہ‘، پی ٹی آئی کی حکمت عملی سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کل لاہور جلسے کے حوالے…

54 mins ago

پنجاب حکومت کا 9 مئی واقعات میں ملوث 3700 مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے 9 مئی واقعات میں ملوث 3700 مفرور ملزمان کو…

1 hour ago