لاہور (قدرت روزنامہ) گرین پنجاب ایپ کے اجرا اور لیڈر شپ انٹرن شپ پروگرام کی تقریب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نےایپ اور ہیلپ لائن کااجراء کردیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کی فلاح کیلئےاقدامات کرکےخوشی ہوتی ہے، انٹرن شپ پروگرام کے تحت وظیفہ 60 ہزار روپےکیا گیا ہے، ہم انٹرن شپ کے بعد ملازمت کے مواقع بھی پیدا کریں گے۔ مریم اورنگزیب اور ٹیم کومبارکباد نہ دینازیادتی ہوگی۔
مریم نواز نے کہا کہ ہم باتوں کے بجائےعملی اقدامات کر رہے ہیں، ہماری حکومت نےماحولیات کےمحکمےکوفعال کیا کیونکہ قدرتی ماحول کاتحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں جیل کے ڈیڈ سیل میں رہی ہوں رہائی کے بعد زیادہ وقت گھرکے لان میں گزارتی تھی، ہمیں مستقبل کومحفوظ بنانےکیلئےماحولیاتی چیلنجزپرتوجہ دینی ہے۔
وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ نوازشریف نے جب بھی وعدہ کیا اسے نبھایا، جوسڑک بنےگی اس کے اطراف درخت لگائیں گے اسموگ کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے، ہمیں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق آگاہی پھیلانا ہوگی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ٹربیونل کا بلوچستان کے حلقے پی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) ’بگ باس 18‘ میں گدھے کی موجودگی پر تنازع کھڑا ہو گیا،…
2024 کے قرض پروگرام کی کامیابی کے لیے مضبوط پالیسیاں ضروری ہیں، ایسٹر پیریز اسلام…
کراچی(قدرت روزنامہ)ٹی20 ورلڈکپ میں شریک قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کے والد…
پشاور(قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر فیصل کریم کنڈی…
کراچی (قدرت روزنامہ)معروف سکالرڈاکٹر ذاکرعبدالکریم نائیک کوکراچی یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی…