آئی فون 16 پاکستان میں کتنے کا ہے اور اس پر کتنا ٹیکس لگ رہا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے رواں برس 9 ستمبر کو آئی فون 16 سیریز سمیت نئی پروڈکٹس متعارف کرائی گئی تھیں۔ کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی سیریز میں آئی فون 16، آئی فون 16 پلس، آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس شامل ہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، آئی فون 16 پرو کی قیمت 999 ڈالرز سے جبکہ پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے اور آئی فون 16 کے ماڈلز 20 ستمبر سے مارکیٹ میں فروخت ہونا شروع ہوگئے تھے۔
پاکستان میں آئی فون 16 کی کیا قیمت ہے، اس حوالے پاکستان میں ایپل کے مجاز ڈسٹری بیوٹر ’مرسینٹائل‘ نے اپنی ویب سائٹ پر تفصیلات جاری کردی ہیں۔
مرسینٹائل کی ویب سائٹ پر آئی فون 16 سیریز کے تمام نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے مطابق آئی فون 16 پرو کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے، 256GB ویرینٹ 4 لاکھ 98 ہزار 500 روپے، 512GB ویرینٹ 5 لاکھ 78 ہزار 500 روپے جبکہ 1 ٹیرا بائٹ ویرینٹ کی قیمت 6 لاکھ 58 ہزار روپے ہے۔
آئی فون 16 پرو میکس کے 256 جی بی ویرینٹ کی قیمت 5 لاکھ 40 ہزار 500 روپے ہے، آئی فون 16 پرو میکس کا 512 جی بی ویرینٹ 6 لاکھ 18 ہزار 500 روپے اور 1 ٹیرا بائٹ ویرینٹ کی قیمت 6 لاکھ 98 ہزار 500 روپے ہے۔
اسی طرح، آئی فون 16 کی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار سے شروع ہو کر 4 لاکھ 85 ہزار تک جاتی ہے۔ جبکہ آئی فون 16 پلس کی قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 500 روپے سے شروع ہو رہی ہے جو ویرینٹ کے حساب سے 5 لاکھ 24 ہزار روپے تک جاتی ہے۔
موبائل فونز کی معلومات سے متعلق ویب سائٹ ’فون ورلڈ‘ کے مطابق، پی ٹی اے سے رجسٹر کرانے کے لیے آئی فون 16 سیریز کے تمام ماڈلز کے لیے درج ذیل کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی کرنا ضروری ہے:
مرسینٹائل کے آئی فونز میں پی ٹی اے ٹیکس پہلے سے شامل ہوتا ہے۔ صارفین پی ٹی اے ٹیکس کی ادائیگی 2 طریقوں ، بذریعہ شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کے ذریعے کرسکتے۔ پاسپورٹ کے ذریعے ادائیگی کے لیے حال ہی میں سفر کرنے کی تاریخ کا ثبوت موجود ہونا ضروری ہے۔ پی ٹی اے ٹیکس شناختی کارڈ کی نسبت پاسپورٹ کے ذریعے ادائیگی میں کم ہوتا ہے۔

Recent Posts

سلمان خان ’بگ باس 18‘ کے سیٹ پر گدھا لے آئے پھر کیا ہوا ؟ بھارت میں ہنگامہ پرپا

ممبئی (قدرت روزنامہ) ’بگ باس 18‘ میں گدھے کی موجودگی پر تنازع کھڑا ہو گیا،…

7 mins ago

زرعی ٹیکس، خوراک قیمتوں پر کنٹرول ختم، پرچون اور ریئل اسٹیٹ پر ٹیکس، آئی ایم ایف نمائندہ نے مطالبات بتادیے

2024 کے قرض پروگرام کی کامیابی کے لیے مضبوط پالیسیاں ضروری ہیں، ایسٹر پیریز اسلام…

16 mins ago

ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کے والد انتقال کرگئے

کراچی(قدرت روزنامہ)ٹی20 ورلڈکپ میں شریک قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کے والد…

23 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین کا گورنر فیصل کریم کنڈی سے پہلا باضابطہ رابطہ

پشاور(قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر فیصل کریم کنڈی…

28 mins ago

معروف سکالر ذاکر نائیک کوکراچی یونیورسٹی نے اعزازی ڈگری تفویض کردی

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف سکالرڈاکٹر ذاکرعبدالکریم نائیک کوکراچی یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی…

39 mins ago

پاکستان کا بھارت میں جوہری و تابکاری مواد کی فروخت اور چوری پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے بھارت میں جوہری و تابکاری مواد کی فروخت اور چوری…

48 mins ago