گرمی سے ستائے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

مانسہرہ (قدرت روزنامہ) ملک بھر کے بالائی علاقوں میں برفباری کے سلسلے کا آغز ہو گیا ہے جس کے باعث موسم سرد ہونے لگا ہے .

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق مانسہرہ میں بابو سر ٹاپ پر برف باری کے بعد سیاح پہنچ گئے ہیں .

برفباری کا سلسلہ تھمنے کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے جبکہ لوگوں نے گرم لباس بھی پہننا شروع کردیا ہے .

وادی کاغان میں بارش اور مشہور سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ پر گزشتہ رات سے صبح تک وقفہ وقفہ سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے ہرطرف بکھرے سفید موتیوں نے وادی کاغان کے حسن میں مزید اضافہ کردیا ہے .

بابو سر ٹاپ میں برفباری کا سنتے ہی برفباری کے شوقین سینکڑوں سیاح بابو سر ٹاپ پہنچ گئے جہاں ٹھنڈے موسم اور ہر طرف بکھری سفید کارپٹ نے سیاحوں کو اپنی جانب کھینچ لیا ہے .

انتظامیہ کے مطابق شاہراہ کاغان بحال ہے سیاح و مقامی افراد بابو سر ٹاپ کے راستے گلگت تک سفر جاری رکھ سکتے ہیں .

دیربالا کے بالائی علاقوں وادی جہاز، بانڈہ سیدگئی، جھیل اوراتن درہ کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری سے موسم سرد ہونے لگا ہے .

. .

متعلقہ خبریں