گرمی سے ستائے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

مانسہرہ (قدرت روزنامہ) ملک بھر کے بالائی علاقوں میں برفباری کے سلسلے کا آغز ہو گیا ہے جس کے باعث موسم سرد ہونے لگا ہے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق مانسہرہ میں بابو سر ٹاپ پر برف باری کے بعد سیاح پہنچ گئے ہیں۔ برفباری کا سلسلہ تھمنے کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے جبکہ لوگوں نے گرم لباس بھی پہننا شروع کردیا ہے۔

وادی کاغان میں بارش اور مشہور سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ پر گزشتہ رات سے صبح تک وقفہ وقفہ سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے ہرطرف بکھرے سفید موتیوں نے وادی کاغان کے حسن میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

بابو سر ٹاپ میں برفباری کا سنتے ہی برفباری کے شوقین سینکڑوں سیاح بابو سر ٹاپ پہنچ گئے جہاں ٹھنڈے موسم اور ہر طرف بکھری سفید کارپٹ نے سیاحوں کو اپنی جانب کھینچ لیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق شاہراہ کاغان بحال ہے سیاح و مقامی افراد بابو سر ٹاپ کے راستے گلگت تک سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔

دیربالا کے بالائی علاقوں وادی جہاز، بانڈہ سیدگئی، جھیل اوراتن درہ کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری سے موسم سرد ہونے لگا ہے۔

Recent Posts

سلمان خان ’بگ باس 18‘ کے سیٹ پر گدھا لے آئے پھر کیا ہوا ؟ بھارت میں ہنگامہ پرپا

ممبئی (قدرت روزنامہ) ’بگ باس 18‘ میں گدھے کی موجودگی پر تنازع کھڑا ہو گیا،…

1 min ago

زرعی ٹیکس، خوراک قیمتوں پر کنٹرول ختم، پرچون اور ریئل اسٹیٹ پر ٹیکس، آئی ایم ایف نمائندہ نے مطالبات بتادیے

2024 کے قرض پروگرام کی کامیابی کے لیے مضبوط پالیسیاں ضروری ہیں، ایسٹر پیریز اسلام…

10 mins ago

ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کے والد انتقال کرگئے

کراچی(قدرت روزنامہ)ٹی20 ورلڈکپ میں شریک قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کے والد…

17 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین کا گورنر فیصل کریم کنڈی سے پہلا باضابطہ رابطہ

پشاور(قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر فیصل کریم کنڈی…

22 mins ago

معروف سکالر ذاکر نائیک کوکراچی یونیورسٹی نے اعزازی ڈگری تفویض کردی

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف سکالرڈاکٹر ذاکرعبدالکریم نائیک کوکراچی یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی…

33 mins ago

پاکستان کا بھارت میں جوہری و تابکاری مواد کی فروخت اور چوری پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے بھارت میں جوہری و تابکاری مواد کی فروخت اور چوری…

42 mins ago