کراچی: گلبرگ میں 3 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل، رکشہ ڈرائیور قاتل نکلا، اعتراف جرم کرلیا

کراچی(قدرت روزنامہ)گلبرگ میں تین سالہ بچی کی پھندا لگی لاش ملنے کے واقعے میں گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد گرفتار کئے جانے والے ملزم رکشہ ڈرائیور نصیر نے بچی کو گلے میں پھندا لگاکر قتل کیا جس کا اس نے اعتراف کیا ہے۔
پولیس کے مطابق بچی کو قتل کرنے کے بعد لاش بوری میں ڈال کر گلی میں پھینک دی، گرفتار ملزم کی سی سی ٹی وی تصویر بھی ملی ہے جس میں ملزم کو بچی کو بورے میں لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلبرگ سے 9 اکتوبر کی صبح 3 سالہ بچی کی لاش ملی تھی جو گھر سے کچھ فاصلے پر ہی ملی، بچی صبح سکول جانے کے لئے نکلی تھی جسے ملزم نے زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کردیا۔

Recent Posts

سلمان خان ’بگ باس 18‘ کے سیٹ پر گدھا لے آئے پھر کیا ہوا ؟ بھارت میں ہنگامہ پرپا

ممبئی (قدرت روزنامہ) ’بگ باس 18‘ میں گدھے کی موجودگی پر تنازع کھڑا ہو گیا،…

1 min ago

زرعی ٹیکس، خوراک قیمتوں پر کنٹرول ختم، پرچون اور ریئل اسٹیٹ پر ٹیکس، آئی ایم ایف نمائندہ نے مطالبات بتادیے

2024 کے قرض پروگرام کی کامیابی کے لیے مضبوط پالیسیاں ضروری ہیں، ایسٹر پیریز اسلام…

10 mins ago

ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کے والد انتقال کرگئے

کراچی(قدرت روزنامہ)ٹی20 ورلڈکپ میں شریک قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کے والد…

17 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین کا گورنر فیصل کریم کنڈی سے پہلا باضابطہ رابطہ

پشاور(قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر فیصل کریم کنڈی…

22 mins ago

معروف سکالر ذاکر نائیک کوکراچی یونیورسٹی نے اعزازی ڈگری تفویض کردی

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف سکالرڈاکٹر ذاکرعبدالکریم نائیک کوکراچی یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی…

33 mins ago

پاکستان کا بھارت میں جوہری و تابکاری مواد کی فروخت اور چوری پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے بھارت میں جوہری و تابکاری مواد کی فروخت اور چوری…

42 mins ago