ایف بی آر نان فائلرز کیخلاف کارروائی کب سے شروع کرے گا؟ بڑا اعلان ہو گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد لنگڑیال نے اعلان کیا ہے کہ نان فائلرز کے خلاف کارروائیاں یکم نومبر کے بعد سے شروع ہوجائیں گی۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق راشد لنگڑیال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد 40 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے اور گزشتہ سال سے دگنی ہوچکی ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ہمارے پاس نان فائلرز کا پورا ڈیٹا موجود ہے، نان فائلرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا آغاز نومبر سے ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت ہے ٹیکس چور کو نہیں چھوڑنا۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کرکے ٹیکس نہ دینے والوں پر 15 پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سے پانچ ابتدائی طور پر لگائی جائیں گی۔ ان پانچ پابندیوں میں جائیداد، گاڑیوں کی خریدوفروخت، بین الاقوامی سفر ، کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری پر پابندیاں شامل ہیں۔

Recent Posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے سے زائد اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی بیرل 7 ڈالر تک اضافہ ریکارڈ اسلام آباد (قدرت…

3 mins ago

پاکستان ہمارا گھر اور ہمارا خاندان ہے، ہمارا تعلق چند دہائیوں کا نہیں 1400 سال کا ہے،سعودی وزیر

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین معاشی تعاون کا نیا دور شروع ہوگیا، سعودی وزیر…

7 mins ago

ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا رجحان آج بھی برقرار

انٹر بینک میں ڈالر277 روپے 60 پیسے کا ہوگیا، کرنسی ڈیلرز کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک…

26 mins ago

پی ایم ڈی سی کو ایم ڈی کیٹ کی حتمی میرٹ لسٹ جاری نہ کرنے کا حکم

جسٹس ارباب محمد طاہر نےطلبا کی درخواستوں پر حکم امتناع جاری کیا اسلام آباد (قدرت…

31 mins ago

عالمی بینک نے پاکستان کے لئے معاشی ترقی کی پیشن گوئی پر نظرثانی کردی

جنوبی ایشیا میں رواں سال معاشی ترقی کی شرح چھ اعشاریہ چار فیصد رہے گی…

49 mins ago

پی بی 45 میں 15 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ٹربیونل کا بلوچستان کے حلقے پی…

53 mins ago